جموں//
عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے ہفتے کے روز یہاں جموںکشمیر میں جلد انتخابات منعقد کرانے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی مطالبات کو لے کر جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر ہرش دیو سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جموں وکشمیر میں جمہوری نظام کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں بھی چناؤ کو جلد سے جلد منعقد کیا جانا چاہئے ۔
سنگھ کا الزام تھا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں گذشتہ چار برسوں سے پراکسی حکومت چلا رہی ہے ۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ملک کی دیگر ریاستوں جیسے بہار‘ گجرات، اترا پردیش، مدھیہ پردیش سے افسروں کو لایا جاتا ہے جو یہاں کے لوگوں کے مسائل کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ یہاں لوگ مایوس ہیں کیونکہ ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔
سنگھ کا الزام تھا کہ جموں وکشمیر میں رشوت کا بازار گرم ہو رہا ہے اور یہاں تیس لاکھ رپیوں میں نوکریاں فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہاں فوری طور اسمبلی انتخابات منعقد کئے جانے چاہئے ۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے صدر جمہوریہ اور دیگر جمہوریت پسند لوگوں سے بھی جموں وکشمیر میں الیکشن منعقد کرانے کیلئے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔