سرینگر/۱۰دسمبر
شمالی کشمیر کے اپیل ٹا ¶ن سوپور کے چریہار بوٹنگوعلاقے میں ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے چریہار بوٹنگو علاقے میں تین پہیہ والی ایک گاڑی(آٹو رکشا) سڑک پر پھسل کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ڈارئیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد لون ساکن چریہار بوٹنگو کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔