سرینگر//
جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جمعہ کو اپنے سنگل بنچ کے فیصلے پر روک لگا دی جس نے جونیئر انجینئر (محکمہ جل شکتی) اور سب انسپکٹر (ہوم) کے عہدوں کے انتخاب کے عمل کو منسوخ کر دیا تھا۔اب یہ امتحان ۲۰ دسمبر کو لیا جائیگا۔
جسٹس ونود چٹرجی کول اور سندھو شرما کی ڈویڑن بنچ نے دوسرے فریق کو چار ہفتوں کے اندر واپس کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا۔
عدالت نے ایک حکم میں کہا’’درخواست دہندہ (جے کے ایس ایس بی) جونیئر انجینئر (محکمہ جل شکتی) اور سب انسپکٹر (ہوم ڈپارٹمنٹ) کے انتخاب کے عمل کو آگے بڑھائے گا، تاہم، اس کا نتیجہ اس عدالت کے مزید احکامات کا انتظار کرے گا‘‘۔
عدالت کی سنگل بنچ کے فیصلے کے بعد‘جے کے ایس ایس بی نے سب انسپکٹر کے لیے کمپیوٹر پر مبنی امتحان کو اگلے نوٹیفکیشن تک ملتوی کر دیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے بعد جموں کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) نے ۲۰ دسمبر کو سب انسپکٹر (ہوم) کے لئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ کو دوبارہ شیڈول کیا ہے۔
تاہم، جے کے ایس ایس بی نے کہا کہ پہلے جاری کردہ ایڈمٹ کارڈز کو کسی خاطر میں نہیں لیایا جائیگا بلکہ انہیں نئے سرے سے جاری کیا جائے گا۔