ماسکو///
روس کے دارالحکومت ماسکو میں رات گئے شاپنگ سینٹرمیں خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
شاپنگ سینٹرکی چھت ٹوٹنے سے آگ فوری طور پربڑے پیمانے پر پھیلی جبکہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہے ۔
روس کی وزارت ہنگامی صورتحال کے مطابق 70سے زائد فائر فائٹرز،20 فائر ٹرک ہزار مربع میٹر تک پھیلنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عمارت کے بناوٹ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شاپنگ سینٹر میں جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا شبہہ ظاہر کیا گیا ہے۔