کابل//
افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔سیکورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔