ابو ظہبی //
بحرین کا دورہ مکمل کرکے ابوظبی پہنچنے والے اسرائیلی صدر نے شاہی محل میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک سال کے دوران اسرائیلی صدر کا متحدہ عرب امارات کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اپنے پہلے سرکاری دورے پر بحرین پہنچے جہاں انہوں نے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حماد الخلیفہ سے ملاقات کی۔
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں میں علاقائی سلامتی اور نجی شعبے کے نمائندوں کے درمیان رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔