دبئی// انگلینڈ کی بلے باز نیٹ سائیور آئی سی سی خواتین کی رینکنگ میں ایک مقام اوپر چڑھ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
سفر سائیور اب انٹیگوا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ (آئی ڈبلیو سی) سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کرنے سے صرف ایک قدم دور ہے۔ سائیور کے شاندار 90 رن کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 142 رن سے فتح حاصل کی تھی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ ڈینی وائٹ نے 68 رن بنائے اور وکٹ کیپر ایمی جونز تین درجے چھلانگ لگا کر 18ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
انگلینڈ نے چیمپئن شپ کا اپنا پہلا میچ جیتا اور پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کے ساتھ چار چار میچوں کے بعد برابری پر ہے۔ باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے آف اسپنر چارلی ڈین ایک درجے بہتری کے ساتھ 18ویں جبکہ کپتان ہیتھر نائٹ آٹھ درجے بہتری کے ساتھ 87ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔
ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز 32 گیندوں پر 34 رن بنانے کے بعد ٹاپ آرڈر میں 17 ویں نمبر پر ہیں۔ تیز گیند باز چنلے ہنری 59 رن کے عوض تین وکٹیں لینے کے بعد پانچ درجے چھلانگ لگا کر 41 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے پہلے دو میچوں میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امیلیا کیر 27 اور 46 کے اسکور کے ساتھ بلے بازوں میں 13 درجے ترقی کر کے 27 ویں نمبر پر آگئی ہیں، جبکہ میڈی گرین کی ناٹ آوٹ اننگز 36 اور 37 نے انہیں 64 ویں سے 56 ویں نمبر پر جانے میں مدد کی ہے۔ کیر بھی آل راؤنڈروں میں ساتویں سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش اتوار سے آئی ڈبلیو سی سیریز میں حصہ لینے سے پہلے بدھ کو اپنی ٹی 20 سیریز کا آخری میچ کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ نے چیمپئن شپ کی اپنی پہلی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دی تھی۔