جمعرات, فروری 2, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشیا کپ پاکستان کے بجائے غیرجانب دار مقام پرنہیں ہوسکتا: رمیز راجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-12-02
in کھیل
A A
رمیز راجہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت کیلئے پُرامید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی سی سی آئی اکاؤنٹس کو پبلک کیا جانا چاہئے: پاٹل

عثمان کے ویزا کو منظوری ملی

لاہور// پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ کھیلنے ہمارے پاس نہیں آتا ہے تو نہ آئے لیکن میزبانی غیرجانب دار مقام کو ملے ایسا نہیں ہوسکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پچ پر گھاس سے کچھ نہیں ہوتا ہے، پہلے باؤنس ڈیفائن کرنا ہوتا ہے، گھاس آپٹک کے حساب سے بڑی اچھی لگتی ہے لیکن اس کا اثر نہیں پڑتا، اس لیے یہ سمجھنا ہے کہ ہمیں باؤنس پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر گھاس کے بھی باؤنس ہوتا ہے، بہت ساری آسٹریلین پچز پر ایسا ہوتا ہے، وہاں اتنی گھاس نہیں ہوتی ہے، ہمیں اپنی باؤلنگ کے حساب سے تیاری کرنی ہے، آدھا تیتر آدھا بٹیر ہوتا ہے جو ہمیں نہیں چاہیے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے روز انتہائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر ریکارڈ 506 رنز بنائے تھے اور دوسرے روز مجموعی طور پر657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ کے 4 بلے بازوں نے پہلے سنچریاں مکمل کی تھیں اور پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران رمیز راجا سے سوال کیا گیا کہ ایشیا کپ میں اگر ہندوستان کی ٹیم نہیں آتی ہے تو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ پاکستان میزبانی کرسکتا ہے تو رمیز راجہ نے کہا کہ کیوں نہیں کرسکتے، ہم تو حاضر ہیں اور یہ ہمارا حق ہے، ایک چیز ہمیں ملی ہے اور یہ ہمارا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ہمیں میزبانی کے لیے ایشیا کپ دیا، اس کے بعد ہندوستان کہتا ہے ہم نہیں آئیں گے تو میں مان سکتا ہوں کہ ان کو ایک سیاسی مسئلہ ہے تو نہیں آئیں مگر ایشیا کپ ہمارے سے لے کر غیرجانب مقام پر ہو یہ نہیں ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جو بھی کریں گے اور حکمت عملی ہوگی وہ اپنے حساب سے کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 2023 میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد ہندوستان میں ورلڈ کپ ہوگا۔
رواں برس اکتوبر میں ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔جے شاہ کے بیان کے بعد پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا اور پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایشیا کپ کے نیوٹرل وینیو پر انعقاد کے حوالے سے بیان پر حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا تھا کہ 2023 کا ایشیا کپ پاکستان میں نہیں بلکہ نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد اب پاکستان ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا، تاہم اگر کسی وجہ سے ایونٹ وہاں منعقد نہ ہو سکا تو بنگلہ دیش بھی متبادل وینیو بن سکتا ہے۔
ہندوستان نے آخری مرتبہ دوطرفہ سیریز کے لیے 06-2005 میں راہول ڈراوڈ کی زیر قیادت پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد ایشیا کپ 2008 وہ آخری ایونٹ ہے جو کھیلنے کے لیے ہندوستانی ٹیم پاکستان آئی تھی۔2008 کے ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا تاہم منموہن سنگھ کے دور حکومت میں اس کشیدگی میں نسبتاً کمی آئی تھی اور 13-2012 میں پاکستان کی ٹیم ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان گئی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرون پولارڈ کو ایم آئی ایمریٹس اور راشد خان کو ملی ایم آئی کیپ ٹاؤن کی کپتانی

Next Post

پونٹنگ ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

بی سی سی آئی اکاؤنٹس کو پبلک کیا جانا چاہئے: پاٹل

2023-02-02
عثمان خواجہ کراچی میں ٹیسٹ سنچری بنانے پر خوش
کھیل

عثمان کے ویزا کو منظوری ملی

2023-02-02
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم
کھیل

کبھی کبھی مجھے ہار ماننے کی بھی خواہش ہوتی ہے: شاہین

2023-02-02
پاکستانی کرکٹ بورڈ اور ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کااشارہ
کھیل

آئی سی سی ایوارڈز دیتے ہوئے نجم سیٹھی اور بابر اعظم کی دلچسپ گفتگو

2023-02-02
بابر اعظم کے ون ڈے کرکٹ میں۴ ہزار رنز مکمل
کھیل

بابر اعظم کی ون ڈے فارمیٹ میں پہلی پوزیشن برقرار

2023-02-02
کھیل

ہندوستان ٹیم سے باہر رکھے گئے کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے

2023-02-01
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

ویرات کوہلی نے مداح کو ویڈیو بنانے سے روک دیا

2023-02-01
پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا
کھیل

بی ڈبلیو ایف کی رینکنگ میں لکشے سین اوپر، پی وی سندھو نیچے

2023-02-01
Next Post
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

پونٹنگ ہسپتال میں داخل، حالت مستحکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.