سرینگر/۲دسمبر
وادی کشمیر کی بستیوں میں جنگلی جانوروں کے نمودار ہو کر انسانوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاڈو پانپور علاقے میں جمعے کی صبح ایک میوہ باغ میں ایک تیندوا نمو دار ہوا اور وہاں موجود ایک کمسن سمیت تین افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاڈو پانپور میں جمعے کی صبح تیندوے نے ایک کمسن سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 45 سالہ ذاکر حسین، 40 سالہ شاہینہ اختر اور 4 سالہ زاہد احمد ساکنان لاڈو کے بطور ہوئی ہے ۔