سرینگر///
جموں کشمیر کے انسداد بدعنوانی بیورو(اے سی بی) نے جمعرات کی شام ڈویڑنل کمشنر آفس کشمیر کے ایک جونیئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
سری نگر میں ڈویڑنل کمشنر آفس کے ریونیو سیکشن میں ایک شاہد پنڈت جونیئر اسسٹنٹ کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ایک ٹیم نے جائیداد کے معاملے ۶۰ہزار روپے کی رشوت طلب کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
اے سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن اے سی بی میں سیکشن۷ پریوینشن آف کرپشن ایکٹ ۱۹۸۸ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
اس کے مطابق ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹریپ ٹیم نے کامیاب جال بچھا کر چھانہ پورہ سرینگر کے رہائشی شاہد پنڈت کو موقع پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
پنڈت کو سرینگر کے ایک پولیس اسٹیشن لے جایا گیا اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔