ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا میچ فیس سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-28
in کھیل
A A
بین اسٹوکس گھٹنے کی انجری کے باعث ایک ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

راولپنڈی// انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدترین سیلاب سے بڑا نقصان ہوا اور ان کی پوری سیریز کی میچ فیس متاثرین کو دی جائے گی۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے اور یہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا 17 سال بعد پاکستان کا دورہ ہے اور کپتان اسٹوکس پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہوئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بین اسٹوکس نے کہا کہ ’میں اس ٹیسٹ سیریز سے حاصل ہونے والی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کو عطیہ کر رہا ہوں‘۔
بین اسٹوکس نے اپنے بیان میں کہا کہ ’اس تاریخی سیریز کے لیے پہلی مرتبہ پاکستان آنا شان دار ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ٹیسٹ ٹیم کی حیثیت سے 17 سال بعد یہاں آنا بڑا پرجوش لمحہ ہے، کھلاڑیوں میں ایک احساس ذمہ داری بھی ہے اور سپورٹ گروپ ہے اور یہاں ہونا خاص ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’رواں برس سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچادی اور یہ بہت افسوس ناک ہے، اس سے ملک اور عوام پر گہرا اثر پڑا ہے‘۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ ’کرکٹ نے زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے باہر کچھ بدلے میں دینا ہی درست ہے‘۔سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں اس ٹیسٹ سیریز سے حاصل ہونے والی میچ فیس پاکستان کے سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا‘۔
انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ’امید ہے کہ یہ عطیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے پاکستانی علاقے میں بحالی میں جاسکے گا‘۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے اپنی پوری ٹیسٹ سیریز کی فیس پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے انسان دوستی کی عظیم برطانوی روایات کا مظہر قرار دیا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت زدہ انسانیت کے لیے ہمدردی تمام خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس اگست اور ستمبر میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں بدترین سیلاب سے 1700 سے زائد افراد جاں بحق اور کئی بے گھر ہوگئے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور آخری ٹیسٹ ملتان میں کھیلا گیا تھا جہاں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔
پی سی بی کے شیڈول کے مطابق رواں سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی بقیہ دونوں میچ بالترتیب 9 اور 17 دسمبر کو ملتان اور کراچی میں شروع ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

Next Post

گائیکواڑ ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بنے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
گائیکواڑ ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بنے

گائیکواڑ ایک اوور میں سات چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بنے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.