کرائسٹ چرچ// نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو محدود اوورز کی سیریز کے لیے خواتین ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے اگلے سال ہونے والے آئی سی سی خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کر دی ہے۔
تجربہ کار کپتان سوفی ڈیوائن کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ایک بار پھر 15 رکنی اسکواڈ کی باگ ڈور سونپی گئی ہے۔
سوزی بیٹس، امیلیا کیر، جیس کیر، میڈی گرین اور ہیلی جینسن اس ٹیم ے ساتھ اپنا تجربہ اسکواڈ میں اشتراک کریں گی جب کہ وکٹ کیپر بلے باز جیس میک فیڈن اس سیریز میں ڈیبیو کر سکتی ہیں۔
فروری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہونے سے قبل یہ نیوزی لینڈ کی آخری سیریز ہوگی۔ ہیڈ کوچ بین سوئر کو امید ہے کہ یہاں کچھ مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔
ساویر نے کہاکہ”ہم نے پچھلے چند مہینوں میں ایک خاکہ تیار کیا ہے کہ ہم کس طرح کھیلنا چاہتے ہیں، خاص طور پر ٹی۔ٹوئنٹی فارمیٹ میں، اگلے سال کے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے۔ یہ دورہ اس کام کو جاری رکھنے اور ان منصوبوں کو آزمانے کا ایک موقع ہے۔”
ساویر نے کہا کہ "میرے خیال میں اس وقت ہمارے کھیل کا انداز کافی اچھا ہے لہذا ہم ہوم پچز پر تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔‘‘
نیوزی لینڈ اسکواڈ: سوفی ڈیوائن (کپتان)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، لارین ڈاؤن، میڈی گرین، بروک ہولیڈے، ہیلی جینسن، فران جوناس، امیلیا کیر، جیس کیر، جیس میک فیڈن، مولی پین فولڈ (صرف ون ڈے)، ہنا روے ( صرف ون ڈے) ، جارجیا پلیمر(صرف ٹی۔ٹوئنٹی)، لی تہوہو (صرف ٹی۔ٹوئنٹی)۔