ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

میڈم جی:جوش میںہوش…؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو صاحب خبر یہ ہے کہ روز گزشتہ… یعنی اتوار کو اپنے شہر خستہ میں میڈم جی… میڈم محبوبہ جی جلال میں تھیں… چند ایک ہزار لوگوں کا مجمع دیکھ کر میڈم جی اپنے اعصاب پر قابو نہیں رکھ سکیں اور… اور ان کے منہ میں جو کچھ بھی آیا کہہ ڈالا… اللہ میاں کی قسم ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے …کہ میڈم جی کا یہ حق ہے کہ وہ اپنی بات ‘ اپنے خیالات لوگوں تک پہنچائیں … میڈم جی ایسا کریں اور… اور شوق سے کریں ۔لیکن صاحب یہ کیا بات ہو ئی کہ میڈم جی باتوں باتوں میں وہ باتیں بھی کہہ ڈالے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ میڈم جی کہہ سکتی ہیں کہ مرکز نے ۳۷۰ ہٹاکر کشمیریوں کا اعتماد توڑاگیا ‘میڈم جی کہہ سکتی ہیں کہ مرکز کو ایسا نہیں کرنا چاہئے ‘وہ کہہ سکتی ہیں کہ اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گیا… حتیٰ کہ میڈم جی یہ تک کہہ سکتی ہیں کہ … کہ جو راستہ اس دفعہ کو منسوخ کرنے کیلئے اختیار کیا گیا‘وہ صحیح نہیں تھا ‘ وہ قانونی نہیںتھا… میڈم جی اگر یہ سب کہتی ہیں تو … تو اللہ میاں کی قسم ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔لیکن… لیکن میڈم جی ایسا نہیں کہہ رہی ہیں بلکہ یہ کہہ رہی ہیں کہ مرکز نے جموں کشمیر سے جوکچھ بھی چھین لیا ہے ‘اسے وہ لوٹاناپڑے گا… سود سمیت لوٹا ناپڑے گا … چلئے میڈم جی کو اگر ایسا لگتا ہے تو… تو ایسا ہی سہی… لیکن… لیکن میڈم جی یہ نہیں کہتی ہیں… لوگوں کو یہ نہیں بتاتی ہیں کہ ایسا کیسے ہو گا… مرکز کو کون وہ سب کچھ سو د سمیت لوٹانے پرمجبور کرے گا جو اس نے ہم سے چھین لیا ہے… یعنی ۳۷۰۔میڈم جی یہ ایک بات لوگوں سے شیئر نہیں کررہی ہیںاور… اور اس لئے نہیںکررہی ہیں کیونکہ انہیںخود بھی معلوم ہے کہ … کہ ایسا ویسا کچھ ہونے والا نہیںہے… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اگر ایسا کچھ ہونے والا ہو تا تو… تو میڈم جی یقینا اس کا روڑ میپ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتیں…شیئر اس لئے نہیں کرتیں… میڈم جی شیئر اس لئے نہیں کرتیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ وہ اب دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی پر لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہیں… اسی طرح جس طرح انہوں نے ماضی میں لوگوں کو بہت ساری باتوں پر ‘ بہت سارے نعروں پر بے وقوف بنایا… اور اسی لئے میڈم جی نے اتوارکو جو کہا ‘ وہ سب کیسے حاصل ہو گا ‘ اس کا کوئی خلاصہ نہیں کیا اور… اور اس لئے نہیں کیا کہ بھلا کوئی لوگوں کو بے وقوف بنانے کے روڑ میپ کا خلاصہ کرتا ہے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جیش محمد سازش کیس:۶ مجرموں میں سے ۵ کو عمر قید

Next Post

اپنے طرزعمل کا محاسبہ کیوںنہیں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اپنے طرزعمل کا محاسبہ کیوںنہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.