سرینگر//
جنوبی کشمیر کے شر پورہ فرصل کولگام علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی شام ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے ہفتے کی شام فرصل کولگام علاقے میں ایک آئی ای ڈی کو پایا۔
ذرائع نے کہاکہ آئی ای ڈی برآمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے وقوع پر طلب کیا گیا جنہوں نے ا س دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے سے ایک بڑے سانحے کو ٹالا گیا۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
بتادیں کہ جمعے کی شام کو امام صاحب شوپیاں میں بھی ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا۔
اس دوران سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں جمعے کی شام ایک آئی ای ڈی کو بر آمد کرکے ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولیس اور فوج کی ۴۴آر آر کی ایک ٹیم نے جمعے کی شام شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ایک پریشر کوکر میں ایک آئی ای ڈی پائی۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح علاقے میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا گیا ہے ۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔