سرینگر//
جموںکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کرکٹ میچ کے دوران۲۳سالہ نوجوان اُس وقت لقمہ اجل بنا جب بال اُس کے چھاتی پرجا لگی ۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے رروز نار بل بڈگام میں کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کے سینے پرلیدر بال جا لگی جس وجہ سے وہ بے ہوش ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود دوسرے کھلاڑیوں نے نوجوان کو ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ۲۳سالہ فردوس احمد ڈار ساکن سعید پورہ نارہ بل کے بطور ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔