سوپور //
سوپور میں پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرتے ہوئے جرائم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اسٹیشن سوپور کو شکایت موصول ہوئی کہ ۱۰/۱۱ ستمبر۲۰۲۲ کی درمیانی رات کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور سے تانبے کے پائپ چوری ہوگئے ہیں۔
اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر۲۰۵/۲۰۲۲ کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
تفتیش کے دوران پولیس کی تفتیشی ٹیم نے ایک چور ‘ وسیم مجید شیخ ولد عبدالمجید شیخ ساکنہ شال پورہ سوپور کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور اس کے انکشاف پر اس کے قبضے سے چوری شدہ کاپر کے تینتیس (۳۳) پائپ برآمد ہوئے۔
کمیونٹی کے ارکان نے کیس کو حل کرنے میں پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے ارکان کو دوبارہ یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔