جموں//
جموںکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے بجالتا علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے گیارہ سالہ بچی از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز بجالتا جموں میں ایک ہی گھر کے تین کمسن بھائی بہن اسکول جارہے تھے کہ اس دوران ٹرین کی ٹکر سے وہ پل کے نیچے گر آئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے تینوں زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے گیارہ سال بچی کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت حادیہ فاطمہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ حادثے میں زخمی ہوئی بہن چھ سالہ عالیہ فاطمہ اور اُس کے بھائی بارہ سالہ محی الدین کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔