کلکتہ// وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ملک بھر میں ممکنہ طور پر این آر سی کے نفاذ کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ووٹر لسٹ میں تصحیح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اس لئے اس میں کوتاہی نہ برتیں، ووٹرلسٹ میں نام کو یقینی بنائیں اور نام کے ہجے کی بھی درست کرائیں۔
ممتا بنرجی نے بدھ کو نیتا جی انڈور اسٹیڈیم میں ریاستی حکومت کی زمین پٹہ پر دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام جاری ہے ۔ یہ 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے نام دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ تاکہ کوئی این آر سی کے نام پر آپ کا نام نہ کاٹ سکے ، اس لیے اب سے آپ پولنگ اسٹیشن پر جائیں اور اپنا نام درست کرائیں۔’ دیکھیں گے نام ہے یا نہیں۔ میں بنگال کے تمام شہریوں سے اپیل کررہی ہوں کہ اس لئے وقت نکالیں،اپنے اور اپنے خاندان کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں درج کرائیں۔نام کے ہجے درست کرائیں۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بنگال میں بھی آسام جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ، انہیں خدشہ ہے ۔
نیتا جی انڈور میں این آر سی کے موضوع کو اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ [؟]کتنے لوگ اپنا سب کچھ کھو چکے ہیں اور بنگلہ دیش سے یہاں آئے ہیں۔ مارچ 1971 تک آنے والوں سے حکومت کا معاہدہ ہے ۔ وہ ہندوستان کا شہری ہے ۔ لیکن کبھی کبھاران کی شہریت پر حملہ کیا جاتا اورکہا جاتا ہے ، تم شہری نہیں ہو۔
جن لوگوں نے حکومت کو منتخب کیا ہے ان کی شہریت پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے ووٹ سے وزیر اعظم بننے کے بعداب آپ مجھے شہریت کے حقوق دینا چاہتے ہیں؟” یہ بے عزتی ہے ۔کئی دہائیوں سے ہندوستان میں رہے والے جن کے بچوں میں یہاں کے اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم حاصل کی، کوئی رکشہ چلا رہے ہیں، کوئی کھیتی باڑی کر رہے ہیں، انہیں یہ حق کہاں سے مل رہا ہے ؟ ہر ایک کے پاس آدھار کارڈ، راشن کارڈ ہے ۔ ووٹر لسٹ میں نام شامل ہیں۔ انہیں شہریت کے نئے حقوق دینا ان کی بے عزتی کرنا ہے ۔
ریاست کے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ مرکز نے شہریت سے متعلق نئے قانون کے سلسلے میں کوئی پہل کی ہے ۔ اس لیے انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ 5 دسمبر تک پولنگ اسٹیشن جا کر اپنے اور اپنے خاندان کے نام درست کر لیں۔