کلکتہ// ممتا بنرجی نے ہیلتھ کارڈ کو نظر انداز کئے جانے پر پرائیوٹ اسپتال کے رویے پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کئی پرائیویٹ اسپتال ہیلتھ پارٹنر کی کوریج کے باوجود ہیلتھ پارٹنر کی سہولت کیوں فراہم نہیں کر رہے ۔ اس لیے انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ ایسے اسپتالکی فہرست بنائی جائے جو عام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کو قبول نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سخت کارروائی جائے گی۔
ہیلتھ کارڈ قبول نہیں کرنے والے پرائیوٹ اسپتالوں کے لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زچکی کے دوران علاج میں تاخیرکی وجہ سے ہونے والی اموات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقے کے اسپتال مریضوں کو ریفر کرنے میں جلد بازی کرتے ہیں
ممتا بنرجی نے کہا کہ پرائیوٹ اسپتال انتظامیہ جنرک دوائیوں پر بھی غیر قانونی بل بناتے ہیں۔اس پر قابو پایا جائے گا۔