منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

فیفا کے دباؤ پر یورپین کپتانوں کا ’ون لو‘ بینڈ پہننے کا فیصلہ تبدیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-21
in کھیل
A A
فیفا کے دباؤ پر یورپین کپتانوں کا ’ون لو‘ بینڈ پہننے کا فیصلہ تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دوحہ//فیفا کے دباؤ پر انگلینڈ، ویلز، بلیجیم، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور ڈنمارک کے کپتانوں نے بازو پر ’ون لو‘ (آرم بینڈ) والی پٹی پہننے کا فیصلہ تبدیل کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بازو پر مختلف رنگ کی پٹیاں پہننے پر فیفا نے کھلاڑیوں کو پیلا کارڈ جاری کرنے کی دھکمی دی ہے جو کہ ہم جنس پرستوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے متعارف کروائی گئی تھی۔
انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے اتوار کو ایران کے خلاف گروپ بی کے پہلے میچ میں بازو پر پٹی پہننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔دوحہ میں انگلینڈ اور ایران کے درمیان میچ شروع ہونے سے گھنٹوں قبل مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ فیفا اس حوالے سے بڑی واضح ہے کہ اگر کپتانوں نے میدان کے اندر بازو پر پٹی پہنی تو پابندیاں لگائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ بطور قومی فیڈریشنز، ہم اپنے کھلاڑیوں کو ایسی صورت حال میں نہیں ڈالنا چاہتے جہاں ان پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے لہٰذا ہم نے کپتانوں سے کہا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کے میچوں میں بازو پر پٹی نہ پہنیں۔اس پیش رفت پر ہم جنس پرستوں کی نمائندگی کرنے والے گروپس کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
انگلینڈ کے مداحوں کا گروپ 3 لائنز پرائڈ نے کہا کہ یہ مایوس کن ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی خاموشی اور انحراف کا مطلب ہے کہ یورپین کپتانوں کو انسانی حقوق کے مسائل اجاگر کرنے کی کوششوں پر پیلے کارڈز کا سامنا کرنا پڑے گا۔گروپ کا مزید کہنا تھا کہ فیفا ان کے بنیادی حقوق اور آزادی اظہار رائے کچل رہی ہے۔
انگلینڈ فٹ بال سپورٹرز ایسوسی ایشن (ایف ایس اے) نے بتایا کہ وہ اسے فیفا کی توہین محسوس کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیفا کے صدر گیانی انفنیٹنو کے حوالے سے ہم جنس پرست اور فٹ بال کے شئقین ان سے ناراض ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم دھوکا محسوس کرتے ہیں، آج ہم آرگنائزیشن کی توہین محسوس کرتے ہیں۔
ان قوموں نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ فیفا کے فیصلے کے بعد بہت زیادہ جھنجھلاٹ کا شکار ہیں جو فیفا کے صدر کے اس بیان کے کئی دن بعد کیا گیا جس میں انہوں نے ماضی میں یورپ کی جانب سے تارکین وطن، ہم جنس پرستی اور خواتین کو ووٹ کا حق دینے میں ہچکچاہٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’دنیا کو اخلاقیات کا سبق دینے سے پہلے ہم یورپی گزشتہ 3 ہزار برسوں سے جو کچھ کر رہے ہیں اس کے لیے ہمیں آئندہ 3 ہزار برس تک معافی مانگنی چاہیے‘۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم اس فیصلے کو غیر معمولی سمجھتے ہیں، ہم نے ستمبر میں فیفا کو لکھ کر اطلاع دی تھی کہ ہم ’ون لو‘ والی بازو کی پٹی پہنیں گے لیکن ہمیں کوئی ردعمل نہیں ملا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے کھلاڑی اور کوچز مایوس ہیں، وہ ہم جنس پرستوں کی شمولیت کے بھرپور حمایتی ہیں اور ان کی دیگر طریقوں سے حمایت کریں گے۔
فیفا نے ٹورنامنٹ کے دوران ہر راؤنڈ کے لیے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ٹیم کے کپتانوں کی بازو پر پٹی پہننے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ طے شدہ کوارٹر فائنلز سے پہلے کوئی تفریق نہیں ہوگی اور تمام 32 کپتانوں کے پاس موقع ہوگا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران اپنی پسند کی پٹی پہنیں۔فیفا نے کہا تھا کہ یہ قوائد 13.8.1 کے مطابق ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیفا کے فائنل مقابلوں میں تمام ٹیموں کے کپتان وہی بازو والی پٹی پہنیں گے جو فیفا فراہم کرے گا۔
ڈچ فٹ بال ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انہوں نے بھاری دل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے۔کے این وی بی نے بتایا کہ نہیں چاہتے ہیں کہ کپتانوں کو میچ کے آغاز پر ہی پیلا کارڈ مل جائے، اسی لیے ہم نے بھاری دل کے ساتھ اس منصوبے کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر کھیل کی اسپرٹ کے خلاف ہے، جو لاکھوں لوگوں کو جوڑتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ولیمسن تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

Next Post

ہیلتھ کارڈ قبول نہیں کرنے والے پرائیوٹ اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی:ممتا بنرجی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی

ہیلتھ کارڈ قبول نہیں کرنے والے پرائیوٹ اسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی:ممتا بنرجی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.