واشنگٹن///
سعودی عرب اور امریکا کی وزارت دفاع کے درمیان مشترکہ فوجی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ریاض میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل "ایرک” کوریلا نے کی۔
وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں دفاعی اور عسکری شعبے میں تعاون اور خطے کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے مشترکہ ورکنگ ریلیشن اور عسکری شعبے میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔