نئی دہلی// نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے ملاقات کی اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکھر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ ان میں کانگریس کے ششی تھرور اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھونیشور کلیتا، برج لال، رادھاموہن سنگھ، جگدمبیکا پال، سشیل مودی اور راما دیوی اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے وی وجے سائی ریڈی اور دیگر شامل تھے ۔
اس میٹنگ کو پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اجلاس کی تیاریوں اور متعلقہ رپورٹس پیش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔