نئی دہلی// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے گجرات کے سرکل-6 میں مرکزی اور سروس ٹیکس (آڈٹ) کے ایک سپرنٹنڈنٹ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔
سی بی آئی ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
سی بی آئی نے بیان میں کہا کہ کاندھلہ پورٹ پر کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ کے طور پر اپنی پچھلی پوسٹنگ کے دوران انہوں نے کنٹینرز کو خالی کرانے کے لیے شکایت کنندہ سے 2.40 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم نے شکایت کنندہ کو 2.40 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے کہا تاکہ اسے آڈٹ سے بچایا جاسکے ۔
سی بی آئی نے متاثرہ کی شکایت پر جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کے دفتر اور رہائشی احاطے میں تلاشی لی گئی، جس میں اس کے رہائشی احاطے سے 6.50 لاکھ روپے اور قابل اعتراض دستاویزات برآمد ہوئے ۔