سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی درج ہونے سے سرد کی لہر تیز تر ہوئی ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کا کہنا ہے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے میدانی علاقوں میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں۸ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا وادی میں بدھ کو صبح سے ہی موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔