اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مِل کرخوشی ہوئی: چینی صدر، مسابقت کو جنگ میں نہیں بدلنا چاہیے: جو بائیڈن

امریکی اور چینی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 سربراہ اجلاس میں پہلی بالمشافہ ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in عالمی خبریں
A A
ولادی میر پوتین ایک جنگی مجرم ہے: امریکی صدر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

بالی//
وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے دونوں ممالک کے درمیان متنازعہ مسائل کے بارے میں کھل کر بات کی اور یوکرین میں روس کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے شی جن پنگ کو بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ تنازعات کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
صدر بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ تقریباً دو سال قبل بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دونوں صدور نے اپنی پہلی آمنے سامنے ملاقات کی، دونوں سپر پاورز کے درمیان بڑھتی ہوئی اقتصادی اور سکیورٹی کشیدگی میں یہ ملاقات اہم سمجھی جا رہی ہے۔
بائیڈن اور شی نے پیر کو انڈونیشیا کے بالی میں سربراہی اجلاس کے آغاز پر مصافحہ کیا۔
چینی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب کا استقبال کیا بائیڈن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی” دو گھنٹے تک جاری رہنے والی تفصیلی بات چیت کا آغاز جذبہ خیر سگالی کے الفاظ سے ہوا۔ بائیڈن نے شی کو یقین دلایا کہ بالمشافہ بات چیت کا "کوئی متبادل نہیں اور واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان "تصادم” سے بچنا ہی بہترین آپشن ہے‘‘۔
اپنی طرف سے صدر شی نے امریکی صدر سے کہا کہ "ہم سب امریکا اور چین کے تعلقات کے بارے میں بہت خیال رکھتے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ سٹریٹجک امور پر "فرینک” بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر پیر کو اپنے چینی ہم منصب شی جن پنک کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کا دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں جو کچھ دیر قبل شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچے تھے۔
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ بائیڈن واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں "ضمانت” قائم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک سینیر اہلکار نے ایک امریکی نامہ نگاروں سے بات کی کہ "ذمہ داری سے رابطہ کاری کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جبکہ ساتھ ہی ساتھ "ضمانت” اور "واضح قواعد” کی وضاحت کی تاکہ سپر پاورز میں مقابلہ تنازع میں تبدیل نہ ہو جائے”۔
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ہم مقابلے میں ہیں۔ صدر بائیڈن اس بات کو سمجھتے ہیں، لیکن وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ مسابقت کی اپنی حدود ہوں، ہم بفر بناتے ہیں، ہمارے پاس روڈ میپ کے واضح اصول ہیں اور یہ کہ ہم یہ سب کچھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کرنا ہے کہ مقابلہ تنازعہ میں تبدیل نہ ہو۔”
ایک امریکی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر کو اس نقطہ نظر میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں” کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کو ذمہ داری سے آگےبڑھانے کے لیے زمین ہموار کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اپنی طرف سے چین نے پیر کے روز اس امید کا اظہار کیا کہ صدر شی جن پنگ اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان انڈونیشیا میں ہونے والے G20 سربراہی اجلاس سے قبل ہونے والی ملاقات سے تعلقات پٹڑی پر واپس آ جائیں گے۔”
اے ایف پی کی جانب سے بالی میں ہونے والی بات چیت سے چین کی توقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ امریکا چین کے ساتھ مل کر اختلافات پر قابو پانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو فروغ دینے اور غلط ہمیوں سے بچنے کے لیے کام کرے گا۔
بائیڈن نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہ نماؤں نے پانچ بار فون یا ویڈیو کے ذریعے بات کی ہے، لیکن وہ 2017 سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے سے چین کے انکار کے علاوہ واشنگٹن اور بیجنگ چین کے سنکیانگ علاقے میں تجارت سے لے کر انسانی حقوق اور تائیوان کی حیثیت تک کے معاملات پر متضاد موقف رکھتے ہیں۔
امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیا توقع کرتی ہے کہ دونوں ممالک کچھ معاملات پر مل کر کام کریں گے ۔ہم ایک ذمہ دار ملک کے طور پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

Next Post

کشمیر ٹیچرس فورم کا سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

کشمیر ٹیچرس فورم کا سری نگر میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.