ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-15
in کھیل
A A
ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

لاہور// پاکستان نے ندا ڈار (28 رنز، دو وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت بارش سے متاثرہ دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر پیر کو تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے 17 اوورز میں 119 رنوں کا ہدف رکھا جسے پاکستان نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بلے بازی کی دعوت دی اور مخالف ٹیم کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔ سلامی بلے بازایمی ہنٹر نے آئرلینڈ کے لیے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے، حالانکہ انھوں نے اس کے لیے 39 گیندیں کھیلی۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 20 رن بنائے جبکہ ای رچرڈسن نے 15 (9) اور ربیکا شوٹیل نے 17 (12) رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ندا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین اوورز میں 19 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نشرا سندھو نے چار اوورز میں 21 رن دے کر دو وکٹ لیا۔
آئرلینڈ نے 118 رنوں کا دفاع کرتے ہوئے چوتھے اوور میں اوپنر منیبہ علی (12) اور کپتان بسمہ معروف کو پویلین بھیج دیا۔ آئرلینڈ کو میچ پر گرفت مضبوط کرنے کے لئے مزید وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن سلامی بلے باز جویریہ خان نے 39 گیندوں پر 35 رن بنا کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ندا نے جویریہ کا ساتھ دیتے ہوئے 25 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 28 رن بنائے، جبکہ دونوں کے درمیان 46 رنوں کی شراکت ہوئی۔
جویریہ اور ندا کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو تین اوورز میں 22 رنز درکار تھے۔ عائشہ نسیم نے 12 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی دھماکہ خیز اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک اوور باقی رہتے ہوئے ہدف تک پہنچا دیا۔ اس کے علاوہ عالیہ ریاض نے بھی سات گیندوں پر گیارہ رنز بنائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہین انجری کے بعد دو ہفتے کے ریہیب سے گزریں گے

Next Post

ہندوستانی کرکٹ کو انگلینڈ سے سیکھنا چاہیے: وان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
ہندوستانی کرکٹ کو انگلینڈ سے سیکھنا چاہیے: وان

ہندوستانی کرکٹ کو انگلینڈ سے سیکھنا چاہیے: وان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.