منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’شوپیاںمیں پاکستانی ملی ٹینٹ کی ہلاکت بڑی کامیابی‘

جاں بحق جنگجو گزشتہ ۷ ماہ سے جنوبی کشمیر میں سرگرم تھا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-12
in اہم ترین
A A
’شوپیاںمیں پاکستانی ملی ٹینٹ کی ہلاکت بڑی کامیابی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
ایس ایس پی شوپیاں‘ تنوشری نے جمعے کے روز کہاکہ کاپرن گاوں میں جیش ملی ٹینٹ کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کے نظریہ سے بہت بڑی کامیابی ہے ۔
تنوشری نے کہا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ پچھلے سات ماہ سے کولگام اور شوپیاں میں سرگرم تھا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ایس ایس پی شوپیاں‘ تنوشری نے جمعے کے روز پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ کاپرن گاوں میں جیش ملی ٹینٹ کی ہلاکت سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔
ایس ایس پی نے کہا کہ کاپرن شوپیاں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد۳۴آر آر‘۱۷۸ویںبٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس نے درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔
تنوشری نے بتایا کہ جمعے اعلیٰ الصبح چھ بجے کے قریب جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو مدرسہ کے پاس ہی گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پاکستانی جنگجو کامران بھائی مارا گیا اور اُس کے قبضے سے ایک اے کے رائفل اور چار میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔
چودھری گنڈ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں جاںبحق ملی ٹینٹ کا ہاتھ ہونے کے بارے میں جب ایس ایس پی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چودھری گنڈ شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں پولیس کو اہم سراغ ملے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ چودھری گنڈ میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ ہے جبکہ کاپرن شوپیاں میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش سے وابستہ تھا لہذا یہ اُس میں ملوث نہیں تھا ۔
تنوشری نے بتایا کہ جاں بحق ملی ٹینٹ کاپرن شوپیاں کس مقصد سے آیا تھا اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
ممکنہ فدائین حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ایس ایس پی شوپیاں نے کہاکہ پچھلے کئی دنوں سے ہمیں اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔
دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں کے کاپرن گاوں میں سیکورٹی فورسزکے ساتھ تصادم میں ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہوا ہے ۔
کمار نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت کامران بھائی عرف ہانیس کے بطور ہوئی ہے اور وہ شوپیاں اور کولگام اضلاع میں سرگرم تھا۔اُن کے مطابق گاوں میں آپریشن ہنوز جاری ہے ۔
علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگوں کو اب بہتر طبی سہولیات تک رسائی:سنہا

Next Post

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.