ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان-آسیان وزرائے دفاع کی کانفرنس پہلی بار منعقد ہوگی، سمندری فوجی مشق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-10
in قومی خبریں
A A
ہندوستان-آسیان وزرائے دفاع کی کانفرنس پہلی بار منعقد ہوگی، سمندری فوجی مشق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی//ہندوستان اور آسیان کے درمیان بات چیت کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار وزرائے دفاع کی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ ہندوستان-آسیان میری ٹائم ملٹری ایکسرسائز 2023 کے اوائل میں منعقد کی جائے گی۔
یہ معلومات وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) سوربھ کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے 19ویں آسیان انڈیا چوٹی کانفرنس اور مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل سے کمبوڈیا کے دورے کے بارے میں بریفنگ کے لیے دی۔
مسٹر کمار نے کہا کہ مسٹر دھنکھر 11 سے 13 نومبر تک کمبوڈیا کے دورے پر ہوں گے ۔ اس دورے کے دوران وہ 19ویں آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس اور نوم پنہ میں منعقد ہونے والی 17ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود ہوں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستان-آسیان یادگاری کانفرنس 12 نومبر کو دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس سال کو آسیان-بھارت دوستی سال کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے ۔ نائب صدر 13 نومبر کو 17ویں مشرقی ایشیا چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ آسیان کے 10 رکن ممالک برونئی، دارالسلام، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملائیشیا، میانمار، سنگاپور، تھائی لینڈ، فلپائن اور ویتنام اور آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز بھارت، چین، جاپان، جمہوریہ کوریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ اور روس شامل ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس سال آسیان تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرنے جا رہا ہے ۔ 20 نومبر کو ہندوستان اور آسیان ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس ہوگی، جب کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی یعنی مارچ سے پہلے ہندوستان-آسیان سمندری فوجی مشقیں بھی ہوں گی۔ یہ ہندوستانی بحرالکاہل خطے کے لیے حکمت عملی میں ایک اہم اقدام ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا جائیں گے

Next Post

مالدیپ میں ہندوستانیوں کی ہلاکتوں کی شناخت کی جارہی ہے : ہندوستان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

مالدیپ میں ہندوستانیوں کی ہلاکتوں کی شناخت کی جارہی ہے : ہندوستان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.