بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-09
in اہم ترین
A A
’بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی ناقابل قبول‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

جموں//
جموں کشمیر کے چیف سیکریٹری‘ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو پیشگی میں بجلی سپلائی کی فراہمی کا شیڈول دستیاب ہو نا چاہئے ۔
چیف سیکریٹری نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( ڈی آئی ایس سی او ایم ایس ) کی سرمائی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ڈاکٹر مہتا نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائے کہ جہاں بھی ضرورت ہو بجلی کی کٹوتی کے شیڈول کی پہلے سے تشہیر کی جائے تاکہ صارفین اِس کے مطابق اَپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرسکیں۔انہوں نے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کو نا قابل قبول قرار دیا ۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ نقصانات کو کم کرنے اور صارفین کو بجلی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ اِنتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ اِس مقصد کیلئے بجلی چوری کے خلاف مؤثر نفاذ کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر مہتا نے رام ۔ کشتواڑ اور سونہ مرگ اور گریز کے درمیان بجلی لائنوں کی تنصیب کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔
چیف سیکریٹری نے بجلی کے مجموعی منظر نامے کا جائزہ لیتے ہوئے یوٹی سے موثر اور سستی بجلی کی خریداری کیلئے پیشہ ورانہ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے پر زو ر دیا۔ اُنہوں نے پاور پر چیز ایگری منٹ ( پی پی اے )سے یا پاور ایکس چیجز سے ایسی خریداروں کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔
ڈاکٹر مہتا نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدہ صارفین اور ایمنسٹی اَداکرنے والوں سے ریونیو کی وصولی کے اہداف مقرر کریں اور اِس عمل کی کارکردگی کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے مارچ۲۰۲۳ء تک سرینگر اور جموں شہروں میں ہرایک میں کم سے کم۵ء۱لاکھ سمارٹ میٹر لگانے کی ہدایات کو دہرایا۔
چیف سیکریٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری ورکشاپوں کو سپیئر پارٹس سے بھرا جائے‘ ٹرانسفارمروں کا معائنہ کیا جائے اور زیادہ کھپت کے موسم میں مانگ کو پورا کرنے کیلئے ٹرانسفارمروں کا وافر ذخیرہ رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہاکہ بِلنگ کا فلیٹ ریٹ سسٹم جلد ختم کیا جائے گا۔
ڈاکٹر مہتا نے زائد اَز۹۰ فیصد نقصان والے فیڈروں کے اِنچارج اَفسران اور ملازمین کے خلاف فوری تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی) نقصانات کو۱۵فیصد سے کم رکھا جانا چاہیے۔
میٹنگ میںپرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد، منیجنگ ڈائریکٹر جے پی ڈی سی ایل شیوا ننت طائل اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ڈی سی ایل یاسین ایم چودھری اورڈِسکامز کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے بچوںکیلئے چار میڈیکل سیٹیں مخصوص

Next Post

وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

وزیر اعظم نے جی۲۰کا لوگو جاری کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.