منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

حکومت کی ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے بچوںکےلئے چار میڈیکل سیٹیں مخصوص

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-08
in تازہ تریں
A A
حکومت کی ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے بچوںکےلئے چار میڈیکل سیٹیں مخصوص
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر/۸نومبر
مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں اور مسلم و غیر مسلم مہاجروں کے بچوں کے لئے سینٹرل پول میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی چار سیٹیں مخصوص رکھی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود (محکمہ صحت و خاندانی بہبود) نئی دہلی کی طرف سے الاٹمنٹ حاصل کرنے کے بعد جموں وکشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرانس ایگزامینیشنز (بی او پی ای ای) نے نیٹ یوجی 2022 کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ان چار سیٹوں میں سے جن کالجوں ایک ایک سیٹ الاٹ کی گئی ہے ان میں نالندہ میڈیکل کالج پٹنہ بہار، گورنمنٹ میڈیکل کالج چندی گڑھ، لیڈی ہارڈنگ میڈکل کالج نئی دلی اور ایس ایم ایس میڈیکل کالج جے پور شامل ہیں۔
پی او پی ای ای کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹوں کی نامزدگی کے لئے جو امید وار اہل ہیں ان میں وہ بچے جن کے والد یا گھر کا کوئی فرد ملی ٹنسی کارروائیوں میں جان بحق ہوا ہو یا ان بے گناہ افراد کے بچے جو فائرنگ کے تبادلے یا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں جان بحق ہوئے ہوں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے اشخاص کے بچے بھی سیٹوں کی نامزدگی کے اہل ہیں جن کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران خاص کر ملی ٹنسی سے متعلق کارروائیوں کے دوران خطرات لاحق ہوں نیز جنگجو تنظیموں کے ہٹ لسٹ میں درج لوگوں کے بچوں کو اضافی ویٹیج دی جائے گی۔
تیسرے زمرے میں ان مسلم یا غیر مسلموں کے بچے آتے ہیں جنہوں نے موجودہ حالات کی وجہ سے کشمیر سے نقل مکانی کی ہو اور اس وجہ سے وہ روزی روٹی کے وسیلے جیسے تجارت یا دوسرے املاک سے محروم ہوئے ہوں۔
اہل امیداروں سے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2022 قرار دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز کاجموں و کشمیر کو 265ڈی این بی میڈیکل سیٹیں دینے کا اعلان

Next Post

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف فعال کارروائی کی جا رہی ہے: ایم ایچ اے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’۱۹۹۰ء کے اوائل میں ۶۸ہزار پندٹ خاندان وادی چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ‘

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف فعال کارروائی کی جا رہی ہے: ایم ایچ اے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.