اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سوپور اور بانڈی پورہ میںتین ہائی برڈ جنگجو گرفتار

’نئی بھرتی کرانے کیلئے کوشاں تھے ک اسلحہ و گولہ بارود بر آمد‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-06
in مقامی خبریں
A A
کشمیر:سوپور میں لشکر طیبہ کے دو ہائی برڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ہائی برڈ جنگجوؤں کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوپور پولیس اور فوج کی۲۲آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی شام سوپور کے شاہ فیصل مارکیٹ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان نے کہا’’آپریشن کے دوران ایک شخص کو ایک بیگ لے کر سوپور بس اڈے سے شاہ فیصل مارکیٹ کی طرف مشکوک حالت میں آتے ہوئے دیکھا گیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن اس نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے اس کو موقعے پر ہی دھر لیا۔
بیان کے مطابق مذکورہ شخص کے بیگ کی تلاش کی گئی جس سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، کچھ گولیاں اور ایک آئی ای ڈی بر آمد کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت رضوان مشتاق وانی ولد مشتاق احمد وانی ساکن ہامرے پٹن کے بطور کی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے منکشف ہوا ہے کہ گرفتار شدہ شخص لشکر طیبہ کا ہائی برڈ جنگجو ہے اور وہ غیر مقامی مزدوروں، سیکورٹی فورسز اور اور پر امن شہریوں پر حملہ کرنے کی تاک میں تھا۔انہوں نے کہا کہ رضوان مشتاق نے پوچھ تاچھ کے دوران اپنے ایک اور ساتھی کا انکشاف کیا اور اس کی شناخت جمیل احمد پرہ ولد حبیب اللہ پرہ ساکن تاپر پٹن کے بطور کی۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں بارہمولہ پولیس کی مدد سے جمیل احمد پرہ کو بھی گرفتار کیا گیا اور مزید اسلحہ بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کی پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریاں اور اسلحہ کی بر آمدگی متوقع ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا ہے ۔
اس دوران پولیس نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں لشکر طیبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک ہائبرڈ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک بیان میں‘پولیس نے کہا کہ آج بانڈی پورہ پولیس کو حاجن کے چیک چندرگیر علاقے میں لشکر طیبہ کے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کے بارے میں خاص اطلاع ملی۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس‘سی آر پی ایف اور ۱۳آر آر نے چیک چندرگیر حاجن پر مشترکہ ناکا لگایا۔
پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کی تلاشی لینے کے دوران ایک مشتبہ شخص نے ناکہ پارٹی کو دیکھ کر اپنی نقل و حرکت / شناخت چھپانے اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس کی ذاتی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور۳؍ اے کے۴۷ زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ گرفتار جنگجو نے اپنی شناخت معراج الدین راتھر عرف ابو حنظلہ ولد منظور احمد راتھر ساکن ایس کے بالا حاجن کے طور پر ظاہر کی۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ لشکر طیبہ کا ایک سرگرم رکن ہے اور ایک سال سے پاک ہینڈلر عرف بابر بھائی کی ہدایت پر کام کر رہا ہے اور اسے ضلع بانڈی پورہ بالخصوص حاجن کے علاقے میں مقامی عسکریت پسندی کو بحال کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
ضلع بانڈی پورہ میں سرگرم کوئی مقامی عسکریت پسند نہیں ہے۔ اسے سیکورٹی فورسز، غیر مقامی مزدوروں اورپنچایتی ممبر وں پر حملہ کرنے کا کام بھی سونپا گیا تھا۔ مزید یہ کہ اسے اس کے ہینڈلرز نے بانڈی پورہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ملک مخالف پوسٹروں کو منظم کرنے اور چسپاں کرنے کی ہدایت بھی کی تھی تاکہ عام لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا جاسکے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک ہینڈلر عرف بابر بھائی نے انہیں مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں بھرتی کرنے کی ترغیب بھی دی تھی تاکہ علاقے میں امن و امان کو خراب کیا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قومی ترانہ ’جنا گنا منا‘اور قومی گیت’وندے ماترم‘یکساں احترام کے مستحق:مرکز

Next Post

منڈی پونچھ میں ریچھ کے حملے میں د و افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
پلوامہ میں ریچھ کے حملے میں معمر خاتون زخمی

منڈی پونچھ میں ریچھ کے حملے میں د و افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.