جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسٹوکس کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-05
in کھیل
A A
اسٹوکس کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

سڈنی// بین اسٹوکس کے 44 رنز کی بدولت انگلینڈ نے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سری لنکا نے گروپ-1 کے میچ میں پتھم نسانکا (67) کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے انگلینڈ کے سامنے 142 رنز کا ہدف رکھا، جسے انگلینڈ نے دو گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔
نسانکا نے 45 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر سری لنکا کو باعزت اسکور تک پہنچایا، جب کہ بھانوکا راجا پاکسے نے 22 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے۔
انگلینڈ نے کرو یا مرو کے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 75 رنز بنائے لیکن یہاں سری لنکا کے اسپنرز نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ وینندو ہسرنگا اور دھننجے ڈی سلوا نے رنز کی رفتار کو کم کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ لاہیرو کمارا نے بھی دو بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ درمیانی اوورز میں سری لنکا کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کا اسکور نو اوورز میں 75/0 سے 18 اوورز میں 129/6 تک جا پہنچا۔
جہاں ایک سرے سے وکٹیں گرتی رہیں، اسٹوکس نے دوسرے سرے کو تھام لیا اور کم اسکور والے میچ میں انگلینڈ کی جیت کو یقینی بنایا۔ اسٹوکس نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے جبکہ آٹھویں نمبر کے بلے باز کرس ووکس (05 ناٹ آؤٹ) نے انگلینڈ کو چوکے کی مدد سے ہدف تک پہنچا دیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی جب کہ اس کے نتیجے میں میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ نیوزی لینڈ اس گروپ سے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔
سری لنکا کی طرح انگلینڈ نے بھی اچھی شروعات کی کیونکہ اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 75 رنز بنائے۔ کپتان جوس بٹلر نے 23 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 جبکہ ایلکس ہیلز نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ انگلینڈ اس شراکت کی مدد سے فتح کے راستے پر گامزن تھا لیکن سری لنکن اسپنرز نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ وینندو ہسرنگا نے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے ہیری بروک اور معین علی کو آؤٹ کیا۔ لیام لیونگسٹن اور سیم کیرن وکٹیں گرنے کے دباؤ میں لاہیرو کمارا کا شکار بنے۔
انگلینڈ کو آخری دو اوورز میں 12 رنز درکار تھے۔ ڈیوڈ ملان ٹانگ کی انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے تاہم اسٹوکس اور ووکس نے ساتویں وکٹ کے لیے 15 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں مدد کی۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا کا سفر ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی کی جعلی فیلڈنگ کی شکایت کی تھی، کوچ بنگلادیش ٹیم

Next Post

سی بی آئی نے تین ریاستوں میں دستاویز ضبط کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
Next Post
سینئر آئی اے ایس افسر نوین چودھری کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی نے تین ریاستوں میں دستاویز ضبط کئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.