جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بدعنوانی کے زیر التوا مقدمات پر محکموں کی درجہ بندی کی جانی چاہئے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کسی بھی بدعنوان شخص کو سیاسی، سماجی تحفظ نہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کو بدعنوانی کے زیر التوا مقدمات کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا چاہئے اور اس کی رپورٹ باقاعدگی سے عوامی طور پر دستیاب ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف جس قوت ارادی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، وہی عزم تمام محکموں میں دکھانا ضروری ہے ۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں ایک ایسا انتظامی ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہوگا، جو بدعنوانی کو بالکل بھی برداشت نہ کرے ۔
وزیراعظم نے محکموں میں بدعنوانی کے مقدمات کو جلد نمٹانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔
مسٹر مودی یہاں وگیان بھون میں سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے زیر اہتمام ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے سی وی سی کے نئے شکایات مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے دفتر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، سی وی سی سریش پٹیل اور کمیشن کے دیگر اراکین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اعتماد اور اعتبار ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ "سابقہ حکومتوں نے نہ صرف عوام کا اعتماد کھویا، بلکہ وہ عوام پر اعتماد کرنے میں بھی ناکام رہی تھی”۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت گزشتہ آٹھ سالوں سے سرکاری خدمات کے "کمی اور دباؤ” کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلب اور رسد کے درمیان فرق کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کو دور کرنے کے لیے عوام کے سامنے خدمات کی کمی کو دور کرنا بہت ضروری ہے ۔ ٹیکنالوجی، سروس تک رسائی اور خود کفیل ہندوستان بدعنوانی سے نمٹنے کے تین بڑے طریقے ہیں،”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں بدعنوانی پر صفر رواداری کے ساتھ ایسا انتظامی ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کینیڈا بھی خالصتانی دہشت گردوں کو قانونی طور پر دہشت گرد قرار دے : ہندوستان

Next Post

گجرات اسمبلی کی میعاد 22 جنوری تک ہے ، 18 فروری تک نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

گجرات اسمبلی کی میعاد 22 جنوری تک ہے ، 18 فروری تک نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.