اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

پیٹرول ملاوٹ پروگرام کے تحت گنے پر مبنی ایتھنول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-11-03
in کاروبار
A A
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 176857 کروڑ رہی

نئی دہلی// حکومت نے بدھ کو آئندہ شوگر سیزن 2022-23 کے دوران یکم دسمبر 2022 سے پٹرول میں ایتھینا ملاوٹ کے پروگرام کے تحت گنے پر مبنی ایتھنول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجاویز کو منظوری دے دی۔ ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کے نئی قیمت اگلے سال 31 اکتوبر تک نافذ رہیں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سی ہیوی شیرا سے تیار ایتھنول کی قیمت 46.66 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 49.41 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔
اسی طرح ایتھنول بلینڈنگ پروگرام کے لیے بی ہیوی شیرا سے بننے والے ایتھنول کی قیمت 59.08 روپے سے بڑھا کر 60.73 روپے فی لیٹر اور گنے کے رس/چینی/سرپ کے راستے سے تیار کردہ ایتھنول کی قیمت 63.45 روپے سے بڑھا کر 65.61 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔
اس فیصلے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھنول کی ملاوٹ کے لیے اس بائیو فیول کی ان مقررہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ ان پر جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) اور ٹرانسپورٹیشن چارجز بھی قابل ادائیگی ہوں گے ۔ حکومت کو امید ہے کہ اس سے تمام ڈسٹلریز پیٹرولیم-بائیو فیول بلینڈنگ پروگرام (ای بی پی) کے لیے ایتھنول کی سپلائی بڑھانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ حکومت کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس فیصلے سے ایتھنول سپلائی کرنے والوں کو جلد ہی گنے کے کاشتکاروں کو ان کی فصل کی سودمند قیمت ادا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
فی الحال، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ای بی پی پروگرام کے تحت پٹرول میں 10 فیصد ایتھنول ملا کر ایندھن فروخت کر رہی ہیں۔ اس پروگرام کی یکم اپریل 2019 سے انڈمان اور نکوبار اور لکشدیپ کو چھوڑ کر پورے ہندوستان میں توسیع کی گئی ہے ۔
ایتھنول مرکبات کے لیے حکومتی قیمتوں کے تعین کا نظام 2014 سے متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور خام مال پر مبنی اس کی امتیازی حکومتی قیمتیں پہلی بار 2018 میں جاری کی گئیں۔ ان فیصلوں سے ایتھنول کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ ایتھنول کی سپلائی 2021-22 میں بڑھ کر 452 کروڑ لیٹر ہو گئی جو 2013-14 میں 38 کروڑ لیٹر تھی۔ ملک نے اس سال جون میں 10 فیصد ایتھنول ملاوٹ کا ہدف مقرر کیا ہے ، جو کہ نومبر 2022 کی ہدف کی تاریخ سے بہت پہلے ہے ۔
حکومت نے 2025-26 تک پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملاوٹ کا نظرثانی شدہ ہدف مقرر کیا ہے ۔ اس سے قبل اس کے لیے 2030 تک کا وقت رکھا گیا تھا۔ نجی اداروں کے ذریعہ ایتھنول کی کمی والی ریاستوں میں 431 کروڑ لیٹر سالانہ صلاحیت کے ایتھنول پلانٹس (ڈی ای پی) کے قیام کی حوصلہ افزائی کے لیے طویل مدتی آف ٹیک ایگریمنٹ (ایل ٹی او اے ) سے 25,000-30,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی امید ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیجریوال کی قیادت میں دہلی کی تعلیم نئی بلندیوں پر : سسودیا

Next Post

خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
کاروبار

دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 176857 کروڑ رہی

2025-01-02
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
قومی خبریں

دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو گھٹ کر 5.4 فیصد رہ گئی: حکومت کا تخمینہ

2024-11-30
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
کاروبار

موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.0 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے : ایس بی آئی

2024-09-01
کاروبار

مہنگائی کی شرح کم ہونے سے کسانوں کو فائدہ : شکتی کانت داس

2024-07-06
سرینگر میں۲۸جون سے جی ایس ٹی کونسل کا ۴۷واں اجلاس
کاروبار

تاجروں کو بجٹ میں ٹیکس سے راحت، جی ایس ٹی کی شرحیں کم کئے جانے کی امید

2024-06-23
گیہوں کی برآمد پر پابندی اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر لگائی گئی: حکومت
کاروبار

اپریل کے مقابلے مئی میں خوردہ مہنگائی میں معمولی راحت

2024-06-13
مسلسل 13ویں مہینے جی ایس ٹی کی وصولی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ
قومی خبریں

مارچ میں جی ایس ٹی ریونیو 1.78 لاکھ کروڑ روپے سے متجاوز

2024-04-02
Next Post
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.