جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پی او کے؟… ہاں کیوں نہیں !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-28
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب یہ چھوٹاکوئی منہ بڑی بات نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ بلکہ یہ بڑے منہ کی اگر چھوٹی بات نہیں ہے تو… تو بڑی بات بھی نہیں ہے۔راج ناتھ سنگھ جب کہتے ہیں کہ ان کی نگاہیں پاکستان کے زیر انتظام… معاف کیجئے کہنے کا مطلب ہے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر پر ہیں تو… تو صاحب یقین کیجئے ہمیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ … جہاں ان کی نگاہیں ہیں‘ وہیں ان کا نشانہ بھی ہو گا اور… اور اس نشانے ‘ اس ہدف کو حاصل کرنے کا حوصلہ اور عزم بھی ۔ اورکوئی بڑی بات نہیں ہے … بالکل بھی نہیں ہے کہ اگر کسی صبح صبح ہم نیند سے اٹھیں اور ہمیں یہ بریکنگ نیوز مل جائے کہ … کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیرپر بھارت نے قبضہ… معاف کیجئے پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کوپاکستان کی غلامی کے پنجوں سے آزاد کیا گیا ہے… یقین کیجئے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے… اور اس لئے بھی نہیں ہے کہ مودی ہے تو…تو ممکن ہے … کچھ بھی ممکن ہے ۔ ہمیں ۳۷۰ کی منسوخی ،پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کو حاصل کرنے سے زیادہ مشکل … اجی مشکل کیا ممکن لگ رہی تھی… لیکن جب مودی جی نے اس ناممکن کو بھی ممکن کر دکھایا … تو… تو دونوں کشمیروں کو ایک کر نا ان کیلئے تو… تو یوں سمجھ لیجئے کہ بائیں ہاتھ کا کھیل ہے … اور اس کھیل کو پاکستان نے اور بھی آسان کردیا ہے… اس لئے نہیں کہ جب امریکہ نے اوسامہ بن لادن کو پاکستان میں گھس کر ہلاک کردیا تو پاکستان کی افواج سوئی ہو ئی تھی… اس لئے بھی نہیں کہ جب سرجیکل اسٹرائیک بالاکوٹ علاقے میں ہوئیں تو… تو اس وقت بھی پاکستان کی افواج کو خواب غفلت میں پایا گیا… بلکہ اس لئے کہ راج ناتھ سنگھ جی کاکہنا ہے کہ پاکستان اپنے زیر قبضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے… ان کوہراساں کررہا ہے اور… اورہمیں یقین ہے کہ اپنے وزیر دفاع سچ کہہ رہے ہیں… بس اب اگر کسی بات کی دیر ہے تو… تو صرف اس ایک بات کی کہ … کہ مودی جی دن اور وقت کا تعین کریں تاکہ…تاکہ پارلیمنٹ کی قرار داد کو عملی جامہ پہنایا جاسکے اور… اور جو کشمیر ۱۹۴۷ میں دو لخت ہو گیا تھا… جسے ہتھیا گیا تھا …غیر قانونی طور سے ہتھیا گیا تھا … اسے واپس حاصل کیا جا سکے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میر جنید نے برسلز میں یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر کی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

Next Post

کانگریس کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کانگریس کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.