کرگل//
مرکز کی طرف سے مسلح افواج میں اصلاحات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ خواتین افسروں کی شمولیت سے ملک کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم پیر کو فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے کرگل پہنچے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا’’میرے لیے، آپ سب برسوں سے میرا خاندان رہے ہیں۔ کرگل میں اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ دیوالی منانا ایک اعزاز کی بات ہے،‘‘ ۔
مودی نے کہا ’’گزشتہ آٹھ سالوں میں، ہم نے مسلح افواج میں اصلاحات کے نفاذ پر زور دیا ہے۔ ہم نے خواتین کے لیے فورسز میں عہدے کھولے ہیں۔ خواتین کی طاقت ہماری مسلح افواج کو مضبوط کرے گی۔’مستقل کمیشن‘ کے تحت خواتین افسران کو شامل کرنے کے نتیجے میں ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ملک کے تحفظ اور سلامتی کا ستون ہیں۔انہوں نے کہا’’ ایک قوم تب محفوظ رہتی ہے جب سرحد محفوظ ہو، معیشت مضبوط ہو اور معاشرہ اعتماد سے بھرا ہو۔ ہندوستان کی خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار عالمی امن کی راہ ہموار کرے۔ــــ‘‘