اتوار, جولائی 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہماری جدوجہد نے جیت کو خاص بنادیا: ہاردک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-25
in کھیل
A A
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’’بمراہ کو اگلے دونوں ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہئیں‘‘ : انل کمبلے

مانڈویہ نے ‘کھیلو بھارت کانکلیو’ میں اولمپکس 2036 کے لیے میڈل کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا

میلبورن// آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی سنسنی خیز جیت میں وراٹ کوہلی کے ساتھ سنچری شراکت داری کرنے والے ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ شراکت میں ان کی جدوجہد نے جیت کو مزید خاص بنا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کے چار وکٹ محض 31 رنوں پر گے گئےتھے۔ اس کے بعد کوہلی-ہاردک نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز کی شراکت قائم کی جس کے دم پرہندوستان نے جیت حاصل کی۔
ہاردک نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں کہا، "مجھے اننگ میں جو بات سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ تھی کہ ہم نے جدوجہد کی۔ ہم ایک ساتھ جدوجہد کررہے تھے۔ یہ اتنا خاص تھا کیونکہ ہم ایک ساتھ جدوجہد کر رہے تھے۔ اگر ہم تیز کھیل کر ہدف تک پہنچ جاتے تو یہ اتنا خاص نہ ہوتا۔
ہندوستان کو جیتنے کے لیے 12 گیندوں پر 31 رنز درکار تھے اور کوہلی نے حارث رؤف کے 19ویں اوور میں دو چھکے لگاکر آخری اوورکے لئے صرف 16 رن چھوڑے۔ ہاردک نے کہا کہ حارث کی گیندپر لگائے گئے دوچھکے ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔
ہاردک نے کہا، ’’میں جانتا تھا کہ وہ دو شاٹس کتنے اہم تھے۔ سچ کہوں اگر آپ (کوہلی) چوک گئے ہوتے، تو وہ (پاکستان) ہم سے آگے ہی تھے۔
پانڈیا نے کہا، "میں نے بہت سے چھکے لگائے ہیں، لیکن وہ دو چھکے اب میرے دل میں ایک خاص جگہ رکھتے ہیں۔ میں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوہلی کے علاوہ کوئی بھی وہ دو شاٹس کھیل سکتا تھا۔
جب ہاردک ساتویں اوور میں وکٹ پر آئے تو ہندوستان نے کے ایل راہل، روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور اکشر پٹیل کی وکٹیں گنوا دی تھیں۔ ٹیم کو 83 گیندوں پر 129 رنز درکار تھے۔ آنے والے بلے بازوں میں دنیش کارتک اور روی چندرن اشون کے بعد صرف گیندباز تھے۔
ہاردک نے کہا کہ وہ چاروں طرف تناؤ محسوس کر سکتے تھے، لیکن وہ "یہاں آ کر خوش تھے۔
ہاردک نے کہا، "میں نے گروپ میں بہت دباؤ محسوس کیا۔ بڑے کھیلوں میں بہت سارے لوگ دباؤ محسوس کرتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ کتنا اہم ہے۔ ہم سب نے مل کر سخت محنت کی ہے اور لوگ ایک دوسرے کے لیے خوش ہیں۔
انہوں نے کہا، "میں بہت حیران تھا۔ جب میں میدان میں گیا تو کوچ راہول دراوڈ نے مجھ سے کہا کہ میں نے بہت کچھ کیا ہے اور مجھے صرف پرسکون رہنا ہے۔ مجھے ان سے کہنا پڑاکہ میں صرف یہاں آ کر خوش ہوں۔ دس مہینے پہلے میں خود پر کام کر رہا تھا اور بس یہاں آنا چاہتا تھا۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، میں یہاں آ کر خوش ہوں۔ دنیا کے تمام بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیل رہاہوں۔
ہاردک اس وقت جیت کے بارے میں شکوک و شبہات میں تھے، لیکن انہوں نے کوہلی سے کہا کہ اگر وہ دونوں مل کر بڑی شراکت داری کرتے ہیں اور میچ کو آخرتک لے جاتے ہیں تو ہندوستان جیت سکتا ہے۔ ہاردک 113 رنز کی شراکت کے بعد آخری اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے، حالانکہ اشون نے جیت کا رن بناکر ہندوستان کو اس تاریخی میچ میں ہدف تک پہنچادیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈکپ کے بعد نو بال پر رن لینے کا قانون تبدیل ہو سکتا ہے، سابق کیوی آل راؤنڈر

Next Post

سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کے لیے آنے والے ایک شخص کا قتل، چار گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

’’بمراہ کو اگلے دونوں ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہئیں‘‘ : انل کمبلے

2025-07-19
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت
کھیل

مانڈویہ نے ‘کھیلو بھارت کانکلیو’ میں اولمپکس 2036 کے لیے میڈل کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا

2025-07-19
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ٹی-20 سیریز کے لیے جوئل اینڈریو اور جیڈیا بلیڈز ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل

2025-07-19
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
کھیل

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنوں سے ہرایا

2025-07-18
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

رسل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

2025-07-18
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

ہندوستان کی انڈر 20 خواتین کی ٹیم نے دوستانہ میچ میں ازبکستان کو 4-1 سے شکست دی

2025-07-18
جڈیجہ بنگلہ دیش کے دورے سے باہر رہ سکتے ہیں
کھیل

جڈیجہ انگلینڈ میں 1000 رنز مکمل کرنے کے قریب

2025-07-17
تلک ورما نے کافی پختگی اور تحمل کا مظاہرہ کیا: شاستری
کھیل

پنت کا رن آؤٹ اور کرون نائر کا آؤٹ ہونا ہندوستان کی شکست کے دو اہم لمحات تھے: شاستری

2025-07-17
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سالگرہ کی پارٹی میں شرکت کے لیے آنے والے ایک شخص کا قتل، چار گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.