اتوار, جولائی 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر میںمزید ۵اذاتیں ایس سی زمرے شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-23
in اہم ترین
A A
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راہل آپریشن سندور پر پاکستانی بیانیہ دہرا رہے ہیں :کرن رجیجو

’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 

سرینگر//
ایک اہم پیش رفت میں جموںکشمیر حکومت نے سوشل کاسٹ(ایس سی) فہرست میں مزید ۱۵ذاتوں کو شامل کیا ہے ۔
جموںکشمیر حکومت کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے سوشل کاسٹ زمرے کی فہرست میں مزید ۱۵ذاتوں کا اندراج کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فہرست میں جن ذاتوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں وگھے (چوپان)، گھیرت/ بھتی/ چانگ برادری، جاٹ برادری، سینی برادری، مرکبان/ پونی والا، سوچی برادری، کرسچن برادری (ہندو والکیمی سے تبدیل شدہ)، سنار/ سوارنکر تیلی( ہندو تیلی اور پہلے ہی موجود مسلم تیلی)،پرنا/ کورو (کارو)، بوجرو/ ڈیکاؤنٹ/ ڈبڈبے برہمن گورکن، گرکھا، مغربی پاکستان کے مہاجرین ( ایس سیز کے بغیر) اور اچاریہ شامل ہیں۔
حکومت نے موجودہ ساشل کاسٹس میں بعض تبدیلیاں کی ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے’’برتن بنانے والوں (کمہاروں)، جوتوں کی مرمت کرنے والوں (جو مشین کی مدد کے بغیر کام کرتے ہیں)، بنگیز خاکروبوں (جھاڑو دینے والوں)، حجام، دھوبی، ڈھوم کو بالترتیب کمہاروں، موچھی،بنگیزخاکروب، حجام اتاری، دھوبی اور ڈھوم (ایس سیز کے بغیر) کے بطور تبدیل کر دیا گیا ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل کاسٹ کی یہ فہرست جموں وکشمیر سماجی و تعلیمی طور پسماندہ طبقات کمیشن کی سفارشات پر سر نو ترتیب دی گئی ہے ۔
حکومت نے یہ کمیشن سال ۲۰۲۰میں تشکیل دیا تھا اور سہ رکنی پینل کی قیادت سابق ہائی کورٹ جج جی ڈی شرما نے کی۔
کشمیر ریزرویشن رولز میں جو ایک اور تبدیلی کی گئی وہ‘پہاڑی بولنے والے لوگ (پی ایس پی)’ کو ‘پہاڑی ایتھنک لوگ’ (پی ای پی ) کا نام دیا گیا۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر ریزرویشن قوانین کے تحت سوشل کاسٹ زمرے میں آنے والے امیدواروں کو سرکاری ملازمت میں چار فیصد ریزرویشن ہے ۔
اس دوران حکومتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی جے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
ٹھاکر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو ایک بڑی امید اور راحت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اعلان نے ایک بار پھر سماج کے نچلے طبقوں کی ترقی کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کی وابستگی کو ثابت کر دیا ہے جنہیں جموں و کشمیر میں سابقہ تمام حکومتوں نے نظر انداز کیا تھا۔
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ ایل جی کے اعلان سے جاٹوں، مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں، گورکھوں، واگھیوں، پونی والاوں کے علاوہ نچلے طبقے کے دیگر گروہوں کو انصاف اور ریلیف ملے گی اور انہیں باوقار زندگی گزارنے میں مدد ملے گی ۔
ٹھاکر نے کہا کہ تمام پچھلی حکومتوں نے سماج کے ان طبقات کو اپنی ووٹ بینک کی سیاست کیلئے استعمال کیا تاکہ اقتدار میں اپنی کرسیاں محفوظ کی جا سکیں، تاہم جب لوگ اقتدار میں منتخب ہو گئے تو انھیں چھوڑ دیا گیا۔
ٹھاکر نے اس بروقت قدم کیلئے ایل جی سنہا کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید عوام نواز اقدامات کئے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم خشک رہے گا‘

Next Post

نجی پریکٹس کرنے پر سخت کارروائی کی جائیگی :کمار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
اہم ترین

راہل آپریشن سندور پر پاکستانی بیانیہ دہرا رہے ہیں :کرن رجیجو

2025-07-19
’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 
اہم ترین

’لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پراجارگر کریں گے‘/کویندر نے حلف لیا 

2025-07-19
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا

2025-07-19
موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ
اہم ترین

موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ

2025-07-19
انڈئن اسٹیٹ نے جموںکشمیر پر اپنا مکمل اختیار قائم کیا ہے :ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی لیفٹیننٹ گورنر کے سینک سہائتا کیندر کے قیام کو منظوری

2025-07-18
 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کی جموںایمز کی پیش رفت کی ستائش ‘سہولیات کی سراہنا

2025-07-18
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

محکمہ مال کے افسران کیخلاف کرائم برانچ کے سرینگر اور بڈگام اضلاع  میں چھاپے

2025-07-18
بیجنگ روس ،بھارت، چین گروپ کو پانچ سال کے توقف کے بعد بحال کرنے کیلئے راضی
اہم ترین

بیجنگ روس ،بھارت، چین گروپ کو پانچ سال کے توقف کے بعد بحال کرنے کیلئے راضی

2025-07-18
Next Post
ڈاکٹر مہتا کا سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کا جائزہ

نجی پریکٹس کرنے پر سخت کارروائی کی جائیگی :کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.