ہفتہ, مئی 17, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آج سے موسم میں بہتری متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-21
in اہم ترین
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

سرینگر//
پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں جمعرات کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں اگلے دس روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے مڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں جمعرات کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے ۔
احمد نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دس روز کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران۲۶؍اور۲۷؍اکتوبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے لیکن بارشیں متوقع نہیں ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں برف باری ہونے سے صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر میں اضافہ درج ہوسکتا ہے تاہم دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہی ریکارڈ ہونے کا امکان ہے ۔
احمد نے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا کرنے سے پہلے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کریں اور اپنے ساتھ گرم لباس کو بھی انتظام رکھیں۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا ۔
سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلہ پر بھی ہلکی برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کیلئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔
وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔
وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی رواں موسم کی پہلی برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔
سرحدی علاقوں میں لوگ جب جمعرات کی صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلے تو زمین نے سفید چادر اوڑھ لی تھی اور پہاڑوں پر بھی تازہ سفید چادر بچھ گئی تھی جس کی جاری برف باری سے چمک دھمک میں اضافہ ہو رہا تھا۔
ادھر برف باری کی وجہ سے تاریخی مغل روڑ ، بانڈی پورہ گریز روڑ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔
وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سے ہی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
ریاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ امسال ابھی موسم ٹھیک ہی ہے لیکن بجلی کا حال بہت ہی برا ہے ۔ ایک اور شہری نے کہا کہ موسم کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی سری نگر ‘جموں قومی شاہراہ کا بند ہونا طے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری اس قدر گرم ہو جاتی ہے کہ عام لوگوں کا جینا اجیرن بن جاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مغل روڈ ٹریفک کے لئے مسلسل بند

Next Post

وزیر اعظم اگلے ماہ جموں کشمیر آئیں گے ‘ دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے :رینا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

2025-05-17
دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مودی کو پھر وزیر اعظم بنائیں :شاہ
اہم ترین

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

2025-05-17
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
اہم ترین

تلبل نیویگیشن پروجیکٹ پر عمرعبداللہ اور محبوبہ میں لفظی جنگ

2025-05-17
’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘
اہم ترین

’پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تیز آئی‘

2025-05-17
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
اہم ترین

اضافی حج پروازوں کے انتظام کیلئے مرکزسے بات کی:عمر عبداللہ

2025-05-17
اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
Next Post
’لوگوں کے تعاون سے خوبصورت جموں کشمیر تعمیر کریں گے‘

وزیر اعظم اگلے ماہ جموں کشمیر آئیں گے ‘ دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے :رینا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.