بھوپال/مارچ
مدھیہ پردیش میں مقیم جموں و کشمیر کے باشندے اگر اپنے صوبے میں واپس جانا چاہتے ہیں تو ریاستی حکومت ان کی واپسی کو یقینی بنائے گی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ ریاست میں رہنے والے کشمیری واپس جانا چاہیں گے تو حکومت ان کی واپسی کو یقینی بنائے گی۔
مشرا نے ریاست میں مقیم کشمیر کے باشندوں سے درخواست کی کہ اگر وہ واپس جانا چاہتے ہیں تو حکومت کو مطلع کریں۔ حکومت ان کی واپسی کو یقینی بنائے گی اور انہیں بھیجنے کے انتظامات بھی کرے گی۔