اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے چاندنی چوک سے سوَچھ بھارت 2022 کے تحت صفائی ستھرائی کی بڑی مہم کا آغاز کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-20
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی،//نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ نے آج چاندنی چوک، دہلی سے سوَچھ بھارت 2022 کے تحت بھارت بھر میں صفائی ستھرائی کی ایک بڑی مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سوَچھتا کا عہد بھی لیا گیا۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے محکمہ کے سکریٹری اور وزارت کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ صفائی ستھرائی کی ایسی ہی مہمات 19 اکتوبر 2022 کو ملک بھر کے تمام مواضعات اور اضلاع میں جاری ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ سوَچھ بھارت محض ایک پروگرام نہیں بلکہ یہ صفائی ستھرائی کے مسئلے کے حل کے لیے عوام الناس کے عہد اور ان کی حقیقی تشویشات کا عکاس بھی ہے ۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہمیشہ ‘جن بھاگیداری سے جن آندولن’ کے عزم کو دوہرایا ہے ۔ کوئی بھی مہم نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر نامکمل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوَچھ بھارت کا خواب پورا کیے بغیر ایک نیوانڈیا، ایک ترقی یافتہ بھارت کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا۔
انوراگ سنگھ نے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز ایک مہینے کے عرصہ میں ایک کروڑ کلو گرام کے بقدر کوڑا جمع کرنے کے مقصد کے ساتھ عمل میں آیا اور ہم پہلے ہی 18 دنوں کے اندر 84 کلو گرام کے بقدر پلاسٹک کوڑا کرکٹ جمع کر چکے ہیں، اور ہدف حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ کام تاریخی مقامات، کمیونٹی مراکز، اسکولوں، مواضعات اور ضلع کے دیگر مقامات پر انجام دیا گیا۔ عوام الناس خصوصاً نوجوان ، اپنے پس منظر اور وابستگیوں سے قطع نظر، نہ صرف اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں بلکہ لوگوں کو خالص رضاکارانہ بنیاد پر پروگرام میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، ٹھاکر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے بغیر ہم عوام الناس کی اچھی صحت اور خیر وعافیت کو یقینی نہیں بنا سکتے ۔ مرکزی وزیر نے اپیل کی کہ ہمیں صاف ستھرے بھارت کا سفیر بننا چاہئے ۔ اس کے لیے ، ہمیں بیداری پیدا کرنے اور عوام کے ذہن کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر موصوف نے اپنے آس پاس صفائی ستھرائی رکھنے کے لیے نوجوانوں سے دیوالی تیوہار کے دو دن وقف کرنے کی اپیل کی۔
ایک ماہ طویل سوَچھ بھارت 2022 پروگرام یکم اکتوبر 2022 کو اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ لانچ کیا گیا۔ سوَچھ بھارت پروگرام یوتھ کلبس اور نیشنل سروس اسکیم سے وابستہ اداروں کے ساتھ نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس) کے نیٹ ورک کے توسط سے ملک بھر کے 744 اضلاع کے 6 لاکھ مواضعات میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
اس مہم کا مقصد نوجوانوں کے امور اور اس کی وابستہ تنظیموں جیسے این وائی کے ایس اور این ایس ایس کے ذریعہ سوَچھ بھارت 2022 کی کوششوں کو تقویت بہم پہنچانا اور ملک بھر کے تمام مواضعات میں اسی طرح کے پروگراموں کا اہتمام کرکے مہم میں عوامی شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے سرگرمیوں میں مزید تیزی لانا ہے ۔
ایک چھوٹی شروعات زبردست اور بڑی تبدیلی لا سکتی ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی یاد میں نوجوانوں کے امور کے محکمہ کے ذریعہ شروع کیا گیا سوَچھ بھارت پروگرام اس کا گواہ ہے ۔
یہ پروگرام پیمانے اور رسائی دونوں کے لحاظ سے منفرد ہے اور یووا بھاگیداری سے جن بھاگیداری کے ماڈل پر وضع کیا گیا ہے ، اور اس کے توسط سے پروگرام کی کامیابی اور پائیداری کے لیے ہر ایک شہری کا کردار اور تعاون طے کیا گیا ہے ۔
اس پہل قدمی کا اہم عنصر علیحدہ کام کرنے کے نقطہ نظر کو فراموش کرکے تمام شراکت داروں کے درمیان باہمی تعاون اور تال میل کو بڑھاوا دینا ہے ۔ مختلف محکمے /ایجنسیاں، سی بی او ادارے اور سول سوسائٹی تنظیمیں؛ یہ سب سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمہ اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے مشترکہ ہدف کی حصولیابی کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

‘آپ’ نے تمام پارٹیوں اور لیڈروں کو تعلیم پر بات کرنے پر مجبور کیا: کیجریوال

Next Post

سعودی عرب کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

سعودی عرب کیخلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.