ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بدعنوان، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہو سکتیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-19
in اہم ترین
A A
بدعنوان، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہو سکتیں:وزیر اعظم

Modi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے رکن ممالک کے پولیس نمائندوں سے دہشت گردی، بدعنوانی، منشیات کی اسمگلنگ، جنگلی حیات کے شکار، سائبر، مالی اور منظم جرائم کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی ضرورت ہے اور سائبر دنیا میں بھی نگرانی اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔
مودی نے یہ بات دارالحکومت دہلی میں انٹرپول کی۹۰ویں جنرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ، انٹرپول کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل احمد ناصر الرئیسی اور سکریٹری جنرل جرگن اسٹاک بھی موجود تھے ۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر سبودھ کمار جیسوال نے مہمانوں کا میزبان کی حیثیت سے خیر مقدم کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا’’دہشت گردی، بدعنوانی، منشیات کی اسمگلنگ، جنگلی حیات کا شکار اور منظم جرائم پہلے سے کہیں زیادہ ہو رہے ہیں۔ جب خطرات عالمی ہوں تو جوابی کارروائی مقامی سطح تک محدود نہیں ہو سکتی۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا متحد ہو جائے اور ایسے خطروں کو شکست دی جائے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج صرف جسمانی طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا کافی نہیں ہے ۔ اب اس کے طول و عرض پھیل رہے ہیں اور آن لائن بنیاد پرستی اور سائبر خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
مودی نے کہا کہ بدعنوانی اور مالیاتی جرائم نے کئی ممالک میں شہریوں کی فلاح و بہبود کو نقصان پہنچایا ہے ۔ان کاکہنا تھا ’’ کرپٹ لوگ اپنی دولت کو دنیا کے کسی بھی کونے میں چھپانے کا طریقہ ڈھونڈ لیتے ہیں جبکہ یہ پیسہ دراصل ملک کے شہریوں کی دولت ہے ۔ کرپشن سے کمایا گیا پیسہ برائیوں میں استعمال ہوتا ہے ۔ اسے دہشت گردی کی مالی معاونت میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے ‘‘۔
مودی نے کہا کہ دہشت گردی‘بدعنوانی، منشیات کی اسمگلنگ، جنگلی حیات کا شکار اور منظم جرائم میں ملوث افراد کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہو سکتی۔ ایک جگہ ہونے والے جرائم دراصل ہر فرد اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ محفوظ دنیا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا ’’شر کی قوتیں اس وقت کامیاب نہیں ہو سکتیں جب قانون کی حفاظت کرنے والی سیکورٹی فورسز ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ پوری دنیا میں پولیس فورس نہ صرف عوام کی حفاظت کرتی ہے بلکہ عوام کی فلاح و بہبود میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ کسی بھی بحران میں پولیس تعاون کرنے کے لیے سب سے پہلے تیار ہوتی ہے اور کووڈ کے بحران کے دوران سب نے اسے محسوس بھی کیا ہے ‘‘۔
مودی نے کہا کہ ہندوستان کی پولیس مرکزی اور ریاستی سطح پر۹۰۰مرکزی اور۱۰ہزار سے زیادہ ریاستوں کے قوانین کے نفاذ میں اپنا حصہ ڈالتی ہے ۔ ہندوستانی پولیس ملک کے تنوع اور شہریوں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جس نے اپنی پولیس فورس کے ذریعے دنیا میں امن و امان برقرار رکھنے میں سب سے زیادہ تعاون کیا ہے ۔ آزادی سے قبل بھی ہندوستان کے فوجیوں نے عالمی فلاح و بہبود کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
انٹرپول ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو پوری دنیا میں پولیس کے تعاون اور جرائم پر قابو پانے میں سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اس کا ہیڈ کوارٹر فرانس کے شہر لیون میں ہے ۔ اس کے پوری دنیا میں سات علاقائی بیورو ہیں اور تمام ۱۹۴رکن ممالک میں ایک ایک قومی مرکزی بیورو ہے ، جو اسے دنیا کا سب سے بڑا پولیس نظام بناتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ اورشوپیاں ہلاکتوں کے ملوثین کو سود سمیت قیمت چکانی پڑیگی:ایل جی

Next Post

آپ لوگوں کی زندگیوںکے ساتھ نہیں کھےل سکتے ‘سپرےم کورٹ کی جموں کشمیر حکومت کی تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی

آپ لوگوں کی زندگیوںکے ساتھ نہیں کھےل سکتے ‘سپرےم کورٹ کی جموں کشمیر حکومت کی تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.