اتوار, جولائی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کاروبار

’کسان اگر وادی میں کیوی اگانا شروع کریں تو اچھا مالی فائدہ حاصل کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-18
in کاروبار, مقامی خبریں
A A
’کسان اگر وادی میں کیوی اگانا شروع کریں تو اچھا مالی فائدہ حاصل کریں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

سرینگر//
وادی میں جہاں ایک طرف سیب کے باغات کے رقبے میں ہر گذرتے برس کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے وہیں وادی کے کسان مختلف قسم کے نئے پھل کے باغات بھی تیار کر رہے ہیں۔
شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک کسان نے پانچ کنال اراضی پر محیط کیوی پھل کا باغ تیار کیا ہے اور امسال پھل کی پہلی فصل بازار میں آنے کی توقع ہے ۔
سوپور سے چھ کلو میٹر دوری پر واقع وار پورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے۶۳سالہ بشیر احمد وار نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال کیوی کی غیر معمولی پیدوار ہونے کی توقع ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس سال۲۵سے۳۰ٹن پیداوار ہوگی۔
وارنے کہا’’میں اس باغ کو گذشتہ تین برسوں سے تیار کر رہا ہوں اور امسال پہلی فصل تیار ہوگی جو پچیس سے تیس ٹن ہونے کی توقع ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میں کیوی پھل کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا تھا مجھے معلوم ہوا کہ یہ پھل نیوزی لینڈ میں اگایا جاتا ہے ‘‘۔
کسان نے کہا کہ بعد ان کی اس پھل میں دلچسپی بڑھنے لگی اور انہوں نے انٹرنیٹ کی وساطت سے اس کے متعلق جانکاری حاصل کرنا شروع کی۔انہوں نے کہا’’میں دوبئی میں تھا جہاں میں نے لوگوں کی بڑی تعداد کو یہ پھل خریدتے ہوئے دیکھا تو میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی اس پھل کا باغ تیار کروں‘‘۔
وار کا کہنا تھا کہ اس کیلئے میں نے زراعت و باغبانی کے ماہرین کے ساتھ بات چیت شروع کی اور بالآخر’’ میں نے کیوی باغ تیار کرنے کا فیصلہ لیا‘۔انہوں نے کہا ’’ میں نے کیوی کے پودے ہماچل پردیش‘ ایگریکلچر یونیورسٹی کشمیر اور محکمہ باغبانی سے لائے اور اس طرح کیوی فارمنگ شروع کی‘‘میں نے پانچ کنال زمین پر لوہے کی چھت بنوائی اور باغ میں کیوی پودے لگوائے جس پر مجھے قریب ڈیڑھ لاکھ روپیوں کا خرچہ آیا‘‘۔
کسان کا کہنا تھا کہ پہلے سال فصل انتہائی کم تھی لیکن میں نے باغ کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ دوسرے برس فصل قدرے بہتر تھی اور تیسرے برس یعنی امسال فصل کافی اچھی ہے ۔
وارنے کہا ’’میں نے انٹرنیٹ کی وساطت سے دیکھا کہ کیوی چین، ہالینڈ اور نیوزی لینڈ میں تیار ہوتی ہے اور چین میں آج کل سرخ رنگ کی کیوی تیار ہوتی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’ میں نے ایک بین الاقوامی پلانٹ سپلائیر کی وساطت سے نیوزی لینڈ اور ہالینڈ کے باغ مالکان کے ساتھ رابطہ کیا ہے تاکہ وہ مجھے ایسے کیوی پودے فراہم کریں جن کا اندر سے رنگین ہوں۔
ان کا کہنا تھا ’’ میرے باغ میں تیار ہونے والے کیوی کا رنگ سبز ہے جو قدرتی رنگ ہے جس پر میں کسی قسم کی دوا پاشی نہیں کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ میں اس باغ کو مزید وسعت دوں گا اور کم سے کم تیس کنال اراضی پر کیوی پھل کا باغ تیار کروں گا‘‘۔انہوں نے کسانوں سے تاکید کی کہ وہ بھی کیوی باغ لگائیں تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے ۔
وار نے قانون میں گریجویشن کی ہے اور سرکاری نوکری کرنے کے بجائے انہوں نے اپنے ابا و اجداد کے پیشے کو اختیار کیا ہے ۔
کسان نے کہا’’میں نے سیب کے بجائے کیوی کا باغ بنانے کا فیصلہ خود ہی لیا اور اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ سیب کا باغ تیار کرنے میں جہاں کافی وقت درکار ہے وہیں خرچہ بھی کافی زیادہ آتا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’میری رائے ہے کہ سیب کے باغ سے کیوی کا باغ لگانا بہتر ہے ‘‘۔
وار نے کہا کہ کیوی کی فصل نومبر میں تیار ہوتی ہے لیکن امسال موسم بہتر رہنے کے باعث یہ فصل پہلے ہی تیار ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں ساڈھے تین لاکھ ایکٹر ارضی پر سیب کے باغ لگے ہوئے ہیں اور اب کسانوں کو کیوی کے باغ لگانے چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی کے کسانوں کو کیوی پھل کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔
کسان نے کہا کہ مارکیٹ میں ایک کیوی کی قیمت پچیس سے تیس رویے ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا کیوی باغ وادی کا واحد پرائیویٹ کیوی باغ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم آج انٹرپول کی ۹۰ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

Next Post

جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

logoo76-1
مقامی خبریں

جموں میں روزگار میلہ‘۲۳۷امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم

2025-07-13
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
مقامی خبریں

سری نگر میں بد نام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-13
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

ہندوارہ پولیس کی سائبر فراڈ کے خلاف کامیابی‘۲۸لاکھ روپے کی رقم بازیاب

2025-07-13
وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان
مقامی خبریں

وادی کشمیر میں آلو بخارے کی کاشت جوبن پر، لیکن نرخوں میں گراوٹ سے کسان پریشان

2025-07-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

سوپور میں پولیس کے نام پر رقم اینٹھنے والا جعلساز گرفتار

2025-07-13
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

پانپور میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-12
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پولیس سربراہ کا جنوبی کشمیر کا دورہ‘ سیکورٹی منظر نامے کاجائزہ 

2025-07-12
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

پٹن میں پی ڈی ڈی لائن مین رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

2025-07-12
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

جموں میں پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاج کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.