بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی 20 کرکٹ نے کئی برسوں میں بہت ترقی کی ہے: روہت شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-16
in کھیل
A A
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

میلبورن// آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 سے پہلے ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ہفتہ کو کہا کہ کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ کئی برسوں میں بہت ترقی کر چکا ہے۔ روہت نے 20 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ میں 2007 کا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ وہ اس میچ میں اپنی چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے تھے۔ روہت نے ٹورنامنٹ کے میزبان کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں نصف سنچری بنا کر اپنی پہچان بنائی۔ روہت جوہانسبرگ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف فائنل میں نمبر 6 پر بلے بازی کرنے آئے اور 30 ​​رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جب میں اس ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوا تو میں اپنے لیے کسی امید کے ساتھ میدان میں نہیں اترا تھا۔ میں صرف ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے اترا اور میں نے اپنی صلاحیت کے مطابق ٹورنامنٹ کھیلا کیونکہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا۔ مجھے اس بات کی کوئی سمجھ نہیں تھی کہ ورلڈ کپ کا حصہ بننا کیسا ہوتا ہے اور جب تک ہم حقیقت میں ورلڈ کپ نہیں جیت گئے تب تک میں سمجھ نہیں سکا کہ یہ کتنی بڑی کامیابی ہے۔
اس پریس کانفرنس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک تمام 16 ٹیموں کے کپتانوں نے خطاب کیا۔
روہت نے کہا، "یہ ایک طویل تجربہ رہا اور کھیل میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ آپ سچ مچ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ 2007 کے مقابلے میں اب کیسے کھیلا جاتا ہے۔ اس وقت 140 یا 150 کو اچھا اسکور سمجھا جاتا تھا لیکن اب لوگ اس اسکور کو 14 یا 15 اووروں میں آسانی سے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آسٹریلیا میں چار ہفتے تک جاری رہنے والا یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایونٹ ہے اور روہت بھی آٹھویں بار ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گے۔
روہت کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر شان ولیمز، بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن اور ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی دنیش کارتک وہ کھلاڑی ہیں جو ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ایونٹ میں تھے اور یہاں بھی کھیل رہے ہیں۔
روہت نے کہا، "ٹیموں نے نتیجہ کی فکر کیے بغیر بہت زیادہ خطرہ مول لینا شروع کر دیا ہے، جو میرے خیال میں اس قسم کے فارمیٹ کو کھیلنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ یہ وہ چیز ہے جسے ہماری ٹیم بھی کرنے کی کوشش کر رہی ہے کیونکہ یہ اس قسم کا فارمیٹ ہے جہاں خطرے کے ساتھ ساتھ بڑا انعام بھی ہے۔ آپ کو ان خطرات کو لینے کے لیے کافی بہادر ہونا ہوگا، اور یقیناً ہم ایسا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔”ہندوستان 23 اکتوبر کو ایم سی جی میں اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ کرنے کے لیے میلبورن روانہ ہونے سے قبل اپنا آخری وارم اپ میچ پیر کو برسبین کے گابا میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا ۔
ہندوستان کے کپتان نے کہا کہ شامی دو تین ہفتے پہلے تک کووڈ 19 میں مبتلا تھے، وہ گھر پر تھے۔ انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی بلایا گیا، وہ وہاں گئے اور انہوں نے گزشتہ 10 دنوں میں بہت پسینہ بہایا۔ کووڈ کے بعد ان کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے۔ مجموعی طور پر شامی کی آمد سے باؤلنگ میں بہتری آئے گی۔
ہندوستانی ٹیم نے پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلے ہیں۔ ٹیم اب برسبین روانہ ہوگئی ہے جہاں اتوار کو پریکٹس کے بعد ٹیم 17 اور 19 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچ کھیلے گی۔
روہت نے کہا، ’’کل ہمارا برسبین میں پریکٹس سیشن ہے جہاں شامی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔ ہم نے شامی کے بارے میں اب تک جو کچھ بھی سنا ہے وہ بہت مثبت ہے۔ چوٹ کھیل کا حصہ ہے اور اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کیا جا سکتا۔ جب آپ بہت سارے کھیل کھیلتے ہیں تو چوٹیں ضرور لگتی ہیں۔ ہماری پوری توجہ بطور ٹیم مضبوطی پر ہونی چاہیے۔ ،
ہندوستانی کپتان نے کہا، "جب چوٹ کی بات آتی ہے، تو ہم نے پچھلے ایک سال میں پلیئر مینجمنٹ کے معاملے میں بہت کچھ کیا ہے، لیکن یہ چیزیں ہوتی ہیں، اور آپ اس کے بارے میں بہت کچھ نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ انجری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، اس لیے ہماری توجہ کھلاڑیوں کو وقت دینے اور واپس آنے پر تھی۔ ورلڈ کپ میں جتنے بھی گیند باز آئے ہیں انہوں نے بہت زیادہ میچ کھیلے ہیں اور ہماری توجہ اسی پر تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کامیابی ملی ہے۔”
پیر کو برسبین کے گابا میں آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد، ٹیم انڈیا میلبورن کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ 23 اکتوبر کو ورلڈ کپ کےاپنے پہلے مقابلے میں دیرینہ حریف پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھلاڑیوں کے جذبے سے خوش ہوں، لیکن نتائج سے نہیں: کوچ ڈینربی

Next Post

موجودہ مالی سال میں ملک کی ترقی کی شرح 7 فیصد رہ سکتی ہے : سیتا رمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
حکومت عوامی فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کررہی ہے: سیتا رمن

موجودہ مالی سال میں ملک کی ترقی کی شرح 7 فیصد رہ سکتی ہے : سیتا رمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.