گورداسپور//
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو پنجاب کے گورداسپور سیکٹر میں ایک پاکستانی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔
بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) پربھاکر جوشی نے بتایا کہ صبح تقریباًساڈھے چاربجے پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون آیا جسے بی ایس ایف کی ۷۳ویںبٹالین کے جوانوں نے گولی مار کرگرادیا۔
اطلاع ملتے ہی اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ جوشی نے کہا کہ ڈرون سے کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ملا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ گورداسپور سیکٹر میں پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔