جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-13
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی//ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ دہلی کے سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار شاندار سرکاری اسکولوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پہلے ان کی حالت بہت خراب تھی۔ صرف چار یا پانچ سال میں سرکاری اسکولوں میں عالمی معیار کی تبدیلیاں دیکھنا حیرت انگیز ہے ۔ انہوں نے سرکاری اسکول جانے اور ہپینیس کی کلاس میں بھی جانے کی خواہش ظاہر کی۔
اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے سرکاری اسکولوں کی نئی عمارتیں بنائیں، استاد پرنسپل کو تربیت دی اوربجٹ کا 25 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔ اسکولوں، اسپتالوں، بجلی اور پانی کے شعبے میں اچھے کام کی وجہ سے ہماری حکومت کا ملک بھر میں نام جانا جا رہا ہے ۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہم دہلی کی سڑکوں کو عالمی معیار کا بنانا چاہتے ہیں اور اس پر جرمن ماہرین کی مدد لینے پر غور کر سکتے ہیں۔ ہماری سرکاری فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ای بسوں اور دو تین پہیوں والی برقی گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔ سال 2025 تک دہلی کی 80 فیصد پبلک ٹرانسپورٹ بسیں برقی ہوں گی۔ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج صبح دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور دہلی کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے آج دہلی سکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ جرمنی اور دہلی جمنا کی صفائی اور دہلی کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کے راستے تلاش کریں گے ۔ جرمنی کے سفیر نے دہلی حکومت کے اسکولوں اور اسپتالوں میں تبدیلی لانے کی سمت میں کی گئی کوششوں کے لیے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار اسکول لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے ۔
جرمن سفیر ڈاکٹرفلپ ایکرمین نے مزید کہا کہ دہلی ہندوستان کا آئینہ ہے اور دہلی میں ترقی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میٹرو کو شمسی توانائی کی مدد سے چلایا جا سکتا ہے ۔ اگر دہلی حکومت شمسی توانائی سے میٹرو چلانے میں جرمنی کا تعاون لینا چاہتی ہے تو ہمیں تعاون دینے میں بہت خوشی ہوگی۔ جرمنی میں توانائی کی بچت، بائیو ڈائیورسٹی اور اسمارٹ سٹی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ جرمنی کئی شعبے میں دہلی حکومت کو اپنے ماہرین کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ہمیں ماہرانہ مدد فراہم کرنے میں زیادہ خوشی ہوگی۔ ہم دہلی کے ساتھ بھی شراکت داری کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر فلپ نے کہاکہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کی غرض سے جرمنی دہلی کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے ۔
میٹنگ کے بعد سفیر ڈاکٹر فلپ ایکرمین نے ٹویٹ کیا "دہلی کے اسکول کا سسٹم، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، ویسٹ مینجمنٹ اور انرجی کے ساتھ ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ گورننس کے شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر منیش سسودیا کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان کی توانائی کی حکمت عملی میں عزائم کا توازن رکھا جاتا ہے : پوری

Next Post

دہلی حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اُجرت میں اضافہ کیا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا

دہلی حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اُجرت میں اضافہ کیا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.