جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی نے 8000 کروڑ کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-10
in قومی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

بھڑوچ// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گجرات کے بھڑوچ میں 8000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
دوا سازی کے شعبے میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے مسٹر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن پیر کو جمبوسر میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ سال 2021-22 میں ان ادویات کا حصہ دواؤں کی کل درآمد کا 60 فیصد سے زیادہ تھا۔ یہ منصوبہ درآمدی متبادل کو یقینی بنانے اور ہندوستان کو بڑی مقدار میں ڈرگس میں خود انحصار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے دہیج میں ‘ڈیپ سی پائپ لائن پروجیکٹ’ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس سے صنعتوں سے ٹریٹڈ فضلے کے پانی کو ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے دیگر پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا جس میں انکلیشور ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ اور انکلیشور اور پنولی میں کثیر سطحی صنعتی شیڈوں کی ترقی شامل ہے جس سے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے آج مختلف صنعتی پارکس کی ترقی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ان میں والیا (بھڑوچ)، امیر گڑھ (بناسکانتھا)، چکالیہ (داہود) اور وانر (چھوٹا ادے پور) میں قائم کیے جانے والے چار قبائلی صنعتی پارکس، موڈیٹھا (بناسکانٹھا) میں ایگرو فوڈ پارک؛ اس میں کاکواڑی دانتی (ولساد) میں سی فوڈ پارک اور کھنڈیوو (مہی ساگر) میں ایم ایس ایم ای پارک کی تعمیر شامل ہے ۔
اس تقریب کے دوران وزیر اعظم نے کئی منصوبے قوم کے نام وقف کیے ، جس سے کیمیکل سیکٹر کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے دہیج میں 130 میگاواٹ کو-جنریشن پاور پلانٹ کے ساتھ مربوط 800 ٹی پی ڈی کاسٹک سوڈا پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی دہیج میں موجودہ کاسٹک سوڈا پلانٹ کی توسیع کا بھی افتتاح کیا گیا جس کی صلاحیت 785 ایم ٹی فی دن سے بڑھا کر 1310 ایم ٹی فی دن کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے دہیج میں سالانہ ایک لاکھ ایم ٹی سے زیادہ کلوومیتھین تیار کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر اعظم کی طرف سے قوم کے نام وقف کردہ دیگر منصوبوں میں دہیج میں ہائیڈرازین ہائیڈریٹ پلانٹ بھی شامل ہے جس سے مصنوعات کی درآمد کے متبادل میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ آئی او سی ایل دہیج-کوئیلی پائپ لائن پروجیکٹ، بھڑوچ زیر زمین پانی نکاسی اور ایس ٹی پی کے کام اور املا آسا پنیتھا سڑک کو چوڑا اور مضبوط بنانا شامل ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ دہلی کے وزیر ستیندر جین کی درخواست پر منگل کو کرے گی سماعت

Next Post

میزائل تجربے جوہری مشقوں کا حصہ تھے، شمالی کوریا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
شمالی کوریا کا امریکی، جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں سے قبل بیلسٹک میزائل کا تجربہ

میزائل تجربے جوہری مشقوں کا حصہ تھے، شمالی کوریا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.