نئی دہلی// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں شراب کے ایک اور تاجر کو گرفتار کیا ہے ۔یہ اطلاع پیر کو یہاں عہدیداروں نے دی۔
سی بی آئی نے کہا کہ شراب کے تاجر ابھیشیک بوئن پلی کو دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ نئی ایکسائز پالیسی کو اب واپس لے لیا گیا ہے ۔
اس نئی ایکسائز پالیسی معاملے میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر وجے نائر کی گرفتاری کے بعد یہ دوسری گرفتاری ہے ۔ نائر ممبئی کے اونلی مچ لاؤڈر کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہے ۔ بوئن پلی ارون رام چندر پلئی کا معاون بتایا جاتا ہے ، جو ایف آئی آر میں درج پندرہ لوگوں میں سے ایک ہے ۔
سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ نئی ایکسائز پالیسی میں کئی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔
اس معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، اس وقت کے ایکسائز کمشنر اروا گوپی کرشنا، ڈپٹی کمشنر آنند تیواری اور اسسٹنٹ کمشنر پنکج بھٹناگر کے نام شامل ہیں۔
سی بی آئی نے اس معاملے میں چند ماہ قبل غازی آباد میں مسٹر سسودیا کے بینک لاکر کی تلاشی لی تھی اور تقریباً 14 گھنٹے تک ان کے گھر پر تلاشی مہم چلائی تھی۔