بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-27
in کھیل
A A
اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے

FILE PHOTO: Cricket - ICC Men's T20 World Cup 2021 - Super 12 - Group 1 - Australia v South Africa - Zayed Cricket Stadium, Abu Dhabi, United Arab Emirates - October 23, 2021 Australia's Steve Smith in action REUTERS/Hamad I Mohammed

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

لاہور// آسٹریلیائی بلے باز اسٹیو اسمتھ دورہ پاکستان کی محدود اوورز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں یہ فیصلہ بائیں کہنی میں چوٹ کی وجہ سے لینا پڑا۔ سلیکٹرز نے ان کی جگہ لیگ اسپنر مشل سویپسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے، جو ٹیسٹ سیریز کا بھی حصہ تھے۔
اسمتھ اب پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، مشل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر کے ساتھ آسٹریلیا واپس آئیں گے۔ یہ تمام کھلاڑی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے جیت کے بعد آسٹریلیا واپس جائیں گے۔ اسمتھ کی بائیں کہنی کا یہ مسئلہ بہت پرانا ہے اور آسٹریلیائی ٹیم انتظامیہ نے یہ فیصلہ احتیاط کے طور پر کیا ہے۔
اسمتھ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے خلاف ان میچوں سے محروم ہونا مایوس کن ہے، لیکن طبی عملے سے بات کرنے کے بعد مجھے یہ بریک لینا پڑا، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، لیکن میں اسے بڑھانا بھی نہیں چاہتا‘۔
واضح رہے کہ اسمتھ کو آئی پی ایل کی اس نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا، جس کی وجہ سے انہیں دو ماہ کا آرام ملے گا اور وہ اب سیدھے 7 جون سے سری لنکا کے دورے کا حصہ بنیں گے۔
ہیڈ آف سلیکٹرز جارج بیلی نے کہا کہ ہمیں اگلے 18 مہینوں میں کافی کرکٹ کھیلنی ہے اور اس لیے انہیں آرام دینے میں کوئی دقت نہیں، اس سال ہمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اگلے سال 50 اوور کا ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔ ایشیا کپ میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی اچھا موقع ہوگا، جو اسمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز منگل سے شروع ہو رہی ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیوزی لینڈ نے آخری لیگ میچ جیتا، پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید بہت کم

Next Post

وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں

وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.