منگل, مئی 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایئر فورس کے لیے اسلحہ سسٹم برانچ کو منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-10-09
in قومی خبریں
A A
خاتون اگنی ویر اگلے سال فضائیہ میں شامل ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جنرل چوہان نے سورت گڑھ ملٹری اسٹیشن اور نلیا ایئربیس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

ریکھا دہلی کی ترقی کے معاملے پر جھوٹے بیان دے رہی ہیں: یادو

چنڈی گڑھ// حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے فضائیہ میں افسروں کے لیے ویپن سسٹم برانچ کو منظوری دے دی ہے ، آزادی کے بعد پہلی بار فضائیہ میں یہ شاخ تشکیل دی جا رہی ہے ۔
فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے ہفتہ کو یہاں 90ویں یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے خطاب میں اس تاریخی فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فضائیہ کو سطح سے سطح پر مار کرنے والے خصوصی میزائلوں، بغیر پائلٹ ایئرکرافٹ اور دیگر ہتھیاروں کے نظام کو برقرار رکھنے کے قابل بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس برانچ کے وجود میں آنے کے بعد فلائٹ ٹریننگ کے اخراجات میں کمی آئے گی اور 3400 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
اس بار یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام چنڈی گڑھ میں کیا گیا ہے ۔ اب تک یہ تقریب دارالحکومت دہلی کے قریب ہندن ایئر فورس اسٹیشن پر منعقد کی جاتی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہر سال یوم فضائیہ پر مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے جوانوں کے لیے نئے جنگی یونیفارم کو بھی لانچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت فضائیہ کے جوانوں کی بھرتی کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن یہ ہمارے لئے ملک کے نوجوانوں کی طاقت کو ملک کی خدمت میں لگالنے کا موقع بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویروں کو ہنر مند بنانے کے لیے ٹریننگ میں مناسب تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دسمبر تک 3000 اگنی ویروں کو فضائیہ میں بھرتی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں اب جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے اور اس میں خلائی اور سائبر سیکٹر کو بھی شامل کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح اب ہمیں ہائبرڈ وارفیئرکے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہونا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کوئی ایک فوج اپنے بل بوتے پر جنگ نہیں جیت سکتی، اس لیے کامیابی کے لیے افواج کا انضمام ضروری ہے اور اس سمت میں کام جاری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مستقبل قریب میں ہندوستانی جوتے 10 گنا بڑھ سکتے ہیں: پیوش گوئل

Next Post

روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکہ، پل کا ایک حصہ تباہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں این سی سی کا کردار قابل ستائش : جنرل چوہان
قومی خبریں

جنرل چوہان نے سورت گڑھ ملٹری اسٹیشن اور نلیا ایئربیس کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-20
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ریکھا دہلی کی ترقی کے معاملے پر جھوٹے بیان دے رہی ہیں: یادو

2025-05-20
Amit shah
قومی خبریں

شاہ نے نیا او سی آئی پورٹل لانچ کیا

2025-05-20
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے تمام ریٹائرڈ جج مساوی پنشن کے حقدار: سپریم کورٹ

2025-05-20
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

شیوراج کل ناگپور میں زراعت اور دیہی ترقی کی اسکیموں کا جائزہ لیں گے

2025-05-17
قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا
قومی خبریں

قومی راجدھانی خطے میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا دہلی-دہرا دون ہائی وے : ملہوترا

2025-05-17
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار
قومی خبریں

حکومت بتائے ہم نے فوجی کارروائی میں کتنے طیارے کھوئے : راہل

2025-05-17
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کا بکھراؤ قیادت کے بحران کا نتیجہ ہے : کانگریس

2025-05-17
Next Post
روسی فوج کا اسپتال پر قبضہ، مریض یرغمال

روس اور کریمیا کو ملانے والے واحد پل پر دھماکہ، پل کا ایک حصہ تباہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.